- راولپنڈی میں چور 10 لاکھ روپے مالیت کے 10 دنبے لے اڑے
- کریپٹو کرنسی کے لین دین پر سخت کنٹرول بڑھانے کی ضرورت ہے، فیٹف
- لاہور؛ منشیات فروش سے بھتہ لینے کی ویڈیو وائرل، کانسٹیبل معطل
- فیفا نے پاکستان فٹبال فیڈریشن کی انٹرنیشنل رکنیت بحال کردی
- سپریم کورٹ وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کیلیے حکم امتناع دے، عمران خان
- پشاورایئرپورٹ پر3 کلوآئس ہیروئن اسمگلنگ کی کوشش ناکام
- کراچی میں آئندہ ہفتے موسلادھار بارش کی پیش گوئی
- حکومت کا عمران خان حکومت کے خلاف تحقیقاتی کمیشن بنانے کا اعلان
- ایف بی آر نے آئی ایم ایف کے طے کردہ ہدف سے زیادہ ٹیکس وصول کرلیا
- چین سے قرض ملنے کے بعد زرمبادلہ کے ذخائر 10 ارب ڈالر سے تجاوز کرگئے
- کراچی میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 18 فیصد سے زیادہ ہوگئی
- پیپلز بس سروس کے روٹ 2 کا آغاز یکم جولائی سے ہوگا، شرجیل انعام میمن
- پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں تقریباً 5روپے اضافے کی سفارش
- آن لائن کمپیوٹر پروگرامنگ پلیٹ فارم ٹیورنگ نے پاکستان کا رخ کر لیا
- عہدے آنی جانی چیز ہے اصل کام مخلوق کو راضی کرنا ہے، حمزہ شہباز
- ترکی میں کئی فٹ بلندی سے گرنے والا شیرخوار بچہ محفوظ رہا
- نیٹو نے چین کو مغربی ممالک کے مفادات اور سلامتی کیلیے چیلنج قرار دے دیا
- ایک برس قبل ’انتقال‘ کرجانے والا شخص بیٹی کی شادی میں پہنچ گیا
- روپے کی نسبت ڈالر مزید تنزلی سے دوچار
- پنجاب کے مینڈیٹ کو ہتھیانے کی کوشش کرنے والے انتخاب روکنے پر بضد ہیں، مریم نواز
اسنیپ چیٹ کے ’سی ای او‘ کا مثالی اقدام

فوٹو، فائل
واشنگٹن: سوشل نیٹ ورکنگ ایپلیکیشن ’اسنیپ چیٹ‘ کے شریک بانی اور چیف ایگزیٹو آفیسر(سی ای او) ایون اسپیگل کے احسن اقدام نے امریکی طلبا کے دل جیت لیے۔
غیرملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایون اسپیگل نے امریکی ریاست کیلی فورنیا کے شہر لاس اینجلس میں قائم ’اوٹس کالج آف آرٹ اینڈ ڈیزائن‘ کے طلبا کے پڑھائی کی مدد میں لیے گئے قرض خود ادا کرکے انہیں خوش کردیا۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ اسنیپ چیٹ کے سی ای او نے 284 طلبا کے 10 ملین ڈالرز اسٹوڈنٹ لونز ادا کیے۔ ایون اسپیگل کی اہلیہ ماڈل میرانڈا نے بھی قرض کی ادائیگی میں اپنا حصہ ڈالا ہے۔
کالج انتظامیہ نے ایون اور میرانڈا کو تقسیم اسناد کی تقریب میں بھی مدعو کیا۔ ہوٹل میں جاری تقریب کے دوران جیسے ہی اسنیپ چیٹ کے شریک بانی نے لون ادا کرنے کا اعلان کیا تو طلبا نے خوشی سے شور بھی مچایا۔
انتظامیہ کی جانب سے ایون اور میرانڈا کا شکریہ ادا کیا گیا جبکہ طلبا نے بھی ان کے اس اقدام کی تعریف کی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔