- فوجی جوان نے بجلی کے کھمبے سے چپکے شخص کی جان بچالی
- گھریلو تنازع پر کبڈی کھلاڑی میدان میں قتل
- کورونا کے نو مریض انتقال کرگئے،مثبت کیسزکی تعداد872 ہوگئی
- ن لیگ نے پنجاب اسمبلی کی مخصوص نشستوں کا نوٹیفکیشن چیلنج کردیا
- کرناٹک میں طالبات کے حجاب کرنے پرمسلمان لڑکیوں کا اسکول بند
- الیکشن کمیشن؛ وزیراعلیٰ پنجاب کا مفت بجلی پروگرام 17 جولائی تک معطل
- برطانیہ میں 44 وزرا اورمشیر مستعفی،وزیراعظم سے استعفے کا مطالبہ
- وزیراعظم نے اسلام آباد میں گرین اور بلیو لائنز بس سروس کا افتتاح کردیا
- کراچی میں ڈاکو راج، ایک گھنٹے میں 6 وارداتیں، شہری قتل، 5 زخمی
- دعا زہرا کے شوہرظہیرکو 14 جولائی تک حفاظتی ضمانت مل گئی
- اس جھینگے کے سر پر قدرتی ہیلمٹ اسے صدماتی امواج سے بچاتا ہے
- سانس کے انفیکشن کی روایتی چینی دوا کے مزید سائنسی ثبوت مل گئے
- تخریب کاری کی اطلاع پر رینجرز کی بھاری نفری کا ملیر جیل میں آپریشن
- عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں مزید کمی
- درآمدات پر پابندی غلط فیصلہ تھا، وزیر تجارت کا اعتراف
- اسٹیٹ بینک کی IFRS9 کے نفاذ کیلیے حتمی ہدایات جاری
- منٰی میں عازمین حج کی آمد کا سلسلہ جاری
- زمینی ممالیوں کی نصف اقسام کے جسموں میں پلاسٹک کا انکشاف
- برآمدی شعبوں کا سپر ٹیکس فی الفور واپس لینے کا مطالبہ
- تارکین وطن کو 15 ہزار ڈالرتک ذاتی سامان بغیر ڈیوٹی لانے کی اجازت کا فیصلہ
واٹس ایپ صارفین اب خاموشی سے گروپ چھوڑ سکیں گے

واٹس ایپ ایسے فیچر پر کام کر رہا ہے جس کے بعد صارفین ایسے گروپس خاموشی سے چھوڑ سکیں گے جن میں وہ رہنا نہیں چاہتے
کیلیفورنیا: مشہور میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ سے جہاں اسمارٹ فون صارفین کو سہولیات ملتی ہیں وہیں اس سے متعلقہ کچھ چیزوں سے صارفین نہایت پریشان بھی رہتے ہیں جن میں سے ایک کسی صارف کے گروپ چھوڑتے وقت تمام گروپ ممبران کو اس کی اطلاع ملنا ہے۔
آپ کو بعض اوقات خاندان، دوستوں یا آفس کے ساتھیوں کے ایسے واٹس ایپ گروپس میں شامل کر لیا جاتا ہے جس میں آپ اپنی موجودگی کو پسند نہیں کرتے، لیکن گروپ نہ چھوڑنا آپ کے لیے اس وجہ سے مجبوری بن جاتا ہے کہ یہ اطلاع سب کو موصول ہو جائے گی، جو بعض اوقات عجیب محسوس ہوتا ہے۔
یہ مسئلہ صرف واٹس ایپ کے ساتھ ہی نہیں بلکہ دیگر انسٹینٹ میسیجنگ ایپس کے ساتھ بھی ہے۔ البتہ، واٹس ایپ میں اس فیچر کو جلد بدل دیا جائے گا۔
واٹس ایپ مبینہ طور پر ایسے فیچر پر کام کر رہا ہے جس کے بعد صارفین ایسے گروپس خاموشی سے چھوڑ سکیں گے جس میں وہ رہنا نہیں چاہتے۔
WABetaInfoکے مطابق فی الحال یہ فیچر زیر تکمیل ہے اور آئندہ آنے والی اپ ڈیٹ میں جاری کر دیا جائے گا۔
اس فیچر کے تحت جب بھی کوئی صارف کوئی گروپ چھوڑے گا تو صرف اس گروپ کے ایڈمنز کو اس کی خبر ملے گی اور دیگر ممبران تک یہ اطلاع نہیں جائے گی۔
اس حوالے سے ایک اسکرین شاٹ جاری کیا گیا ہے جس میں یہ دِکھایا گیا ہے کہ گروپ سے خارج ہوتے وقت کیسا نوٹ سامنے آئے گا۔
فی الحال یہ فیچر واٹس ایپ ڈیسک ٹاپ بِیٹا میں دیکھا گیا ہے لیکن ممکنہ طور پر یہ اینڈرائیڈ اور آئی او ایس کے واٹس ایپ بِیٹا پر بھی جاری کردیا جائے گا۔
واٹس ایپ کے متعدد اس وقت آزمائشی مراحل میں ہیں جو ممکنہ طور پر آئندہ چند ہفتوں میں جاری کر دیے جائیں گے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔