- لاہور؛ 13 ماہ کی بچی جنت گھر کے باہر سے اغوا
- پنجاب پولیس کو ایک ماہ میں 17لاکھ سے زائد غیرضروری کالز موصول
- اداروں کے خلاف مہم کی ماسٹر مائنڈ بشریٰ بی بی ہیں، مریم اورنگزیب
- کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش سے موسم خوشگوار
- رنگ روڈ اسکینڈل کی تحقیقات میں عمران خان کے ساتھی اثر انداز ہوئے، نئی رپورٹ
- مودی نے حیدرآباد دکن کا نام بھی تبدیل کرنے کا عندیہ دیدیا
- کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارش
- بجلی بحران؛ دس عدد ایل این جی کارگوز منگوانے کیلیے ٹینڈر جاری
- راجن پور میں مسافر بس میں خاتون کیساتھ زیادتی، کنڈیکٹر گرفتار
- کامن ویلتھ گیمز؛ پاکستانی ویمن کرکٹرز کا ڈوپ ٹیسٹ نہ کرنے کا فیصلہ
- شاہین شاہ آفریدی کے پی پولیس کے خیرسگالی سفیر مقرر
- امام الحق کا سمر سیٹ کاؤنٹی کے ساتھ معاہدہ
- دعا زہرا کی عمر 15 سے 16 سال کے درمیان ہے، میڈیکل رپورٹ
- پی ٹی آئی کا بشریٰ بی بی کی فون ٹیپنگ کے فرانزک ٹیسٹ کا مطالبہ
- پشاور میں خالی پلاٹ سے 11 سالہ بچی کی لاش برآمد
- 18 سالہ لڑکی کو تشدد کے بعد کیمیکلز سے جلا کر قتل کر دیا گیا
- لاپتا افراد کیس؛ اقدامات نہ ہوئے تو وزیراعظم پیش ہوجائیں، اسلام آباد ہائیکورٹ
- وزیر صحت کا عوام کو عید تعطیلات پر گھروں سے کم سے کم نکلنے کا مشورہ
- عمران خان نے الیکشن ایکٹ ترامیم سپریم کورٹ میں چیلنج کردیں
- پنجاب: 20 سر اور ایک ’’پگ‘‘ کی جنگ
تربیتی کیمپ میں پاور ہٹنگ کا زبردست مظاہرہ

تمام پیسرز نے گرمی کی پرواہ نہ کرتے ہوئے بھرپور قوت سے بولنگ کی۔ فوٹو : اے ایف پی
لاہور: قومی کرکٹرز کے تربیتی کیمپ میں پاور ہٹنگ کا زبردست مظاہرہ دیکھنے میں آیا جب کہ پیسرز نے گرمی کی پرواہ نہ کرتے ہوئے بھرپور قوت سے بولنگ کرائی۔
کنڈیشننگ کیمپ میں اتوار کے روز رپورٹ کرنے والے قومی کرکٹرز کے پیر کو فٹنس ٹیسٹ ہوئے تھے،گزشتہ روز مشقوں کا سلسلہ شروع ہوگیا، صبح کھلاڑیوں نے جم میں جسمانی استعداد بہتر بنانے کا سلسلہ جاری رکھا، پول میں بھی اچھا وقت گزارنے کا موقع ملا، سہ پہر کو تمام کرکٹرز نے ایل سی سی اے گراؤنڈ کا رخ کیا، وہاں پر نوٹ بک ہاتھ میں لیے محمد یوسف نے بیٹرز کو جوڑیوں میں پریکٹس کا موقع دیا۔
آصف علی،خوشدل شاہ،فخرزمان، افتخار احمد، حیدر علی، محمد حارث اور کامران غلام نے دل کھول کر اونچے اسٹروکس کھیلے،فیلڈرز کو بار بار گیند باؤنڈری کے پار سے اٹھاکر لانا پڑی،اس دوران فٹ ورک کی خامیوں سے بھی آگاہ کیا جاتا رہا، امام الحق اور عبداللہ شفیق نے بھی طویل سیشنز کیے۔
بیٹنگ کوچ نے ٹاپ اور مڈل آرڈر کے بعد لوئر آرڈر بیٹرز کو بھی کریز پر بلاکر بہتر اسٹروکس کھیلنے کے گْر بتائے،بولنگ کوچ شان ٹیٹ کی توجہ کا مرکز پیسرز رہے،شاہنواز دھانی،محمد وسیم جونیئر، میر حمزہ اور ارشد اقبال نے سخت گرمی کی پرواہ نہ کرتے ہوئے بھرپور قوت سے بولنگ کی۔
کوچ نے خود گیندیں کرتے ہوئے بولرز کو کریز تک پہنچتے ہوئے توانائی بحال رکھنے کے نسخے بتائے، معاون کوچز نے نو بال کو کنٹرول کرنے پر خصوصی توجہ دی، شاداب خان، عثمان قادر، محمد نواز، یاسر شاہ اور فیصل اکرم سمیت اسپنرز نے بھی سازگار کنڈیشنز کا فائدہ اٹھاتے ہوئے لائن و لینتھ سے بیٹرز کو پریشان کرنے کی کوشش جاری رکھی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔