ماضی کی معروف جوڑی شمی کپور اور ممتاز عسکری نے راہیں جدا کیوں کی

کپور خاندان کی بہوؤں کے فلموں میں کام کرنے پر بہت سختی ہے


ویب ڈیسک May 18, 2022
میرے لیےاس وقت شادی کرنے کا فیصلہ قبل از وقت تھا، ممتاز عسکری(فائل فوٹو)

بالی ووڈ انڈسٹری کی معروف سینئر اداکارہ ممتاز عسکری نے کہا ہے کہ میں شمی سے بےحد محبت کرتی تھی مگر مجبوری کے تحت ان سے راہیں جُدا کرنی پڑیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ماضی کی معروف اداکارہ ممتاز عسکری عرف ممتاز شِمی نے اپنے اور شمی کپور کے درمیان اپنے قریبی تعلقات کے حوالے سے بات کی ہے۔

سابقہ اداکارہ نے بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ انہیں صرف 17 سال کی عمر میں دل ٹوٹنے جیسے بڑے غم سے گزرنا پڑا اور اس کی وجہ ان کا شمی کپور سے دور ہونا تھی۔

اداکارہ نے کہا 'میں ان سے بے پناہ محبت کرتی تھی اور 'مجھے یقین ہے کہ شمّی جی بھی مجھ سے بہت پیار کرتے تھے، مجھے دکھ ہوا کہ میں ان سے شادی نہیں کرسکی، میں صرف 17 سال کی تھی اور وہ مجھ سے 18 سال بڑے تھے۔'

اُنہوں نے کہا کہ 'میرے لیےاس وقت شادی کرنے کا فیصلہ قبل از وقت تھا'۔

اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ 'میں خود کو ثابت کرنا چاہتی تھی اور ہم خوشگوار طریقے سے ایک دوسرے سے الگ ہوئے تھے شمّی کپور نے میرا دل دُکھانے کے لیے کچھ نہیں کیا۔'

اُنہوں نے شمی کپور کے مزاج کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ'وہ مجھ سے بہت پیار سے پیش آتے تھے، لیکن آپ تقدیر کا مقابلہ نہیں کر سکتے۔'

اُنہوں نے کہا کہ'سچ کہوں تو اگر میری شمّی کپور سے شادی ہو جاتی تو میں اداکاری نہیں کرسکتی تھی اور پھر میرے دل میں ایک پچھتاوا رہ جاتا کہ میں اداکاری کرنا چاہتی تھی یا زندگی میں کچھ حاصل کرنا چاہتی تھی۔'

ممتاز عسکری نے کپور خاندان کے بارے میں ایک بڑا انکشاف بھی کیا، انہوں نے بتایا کہ 'کپور خاندان کی بہوؤں کے فلموں میں کام کرنے پر بہت سختی ہے'۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں