- نایاب جانوروں کی اسمگلنگ میں ملوث دو بھارتی خواتین گرفتار
- کراچی میں پولیو ورکر کو ہراساں کرنے پر سینئر مینجر گرفتار
- قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس منگل کو طلب
- عالمی مارکیٹ میں قیمت کم ہوتے ہی وزیراعظم فوری پیٹرول سستا کردیں گے، مریم نواز
- ملک کو تمام مشکل حالات سے نکالنے کا واحد حل فوری انتخابات ہیں، عمران خان
- عمران خان نے ڈونلڈ لو اور امریکی حکومت سے معافی مانگ لی، خواجہ آصف کا دعویٰ
- ڈیڑھ برس سے ہیک سندھ پولیس کا ٹوئٹر اکاؤنٹ تاحال بحال نہ ہوسکا
- وزیراعظم کی مسلم لیگ ق کے صدر سے ملاقات
- جاوید میانداد کا اسکول و کالج کی سطح پر ٹیب بال کرکٹ کو فروغ دینے کا مطالبہ
- لنڈی کوتل میں مویشی کی خریداری پر جھگڑا، فائرنگ سے ایک جاں بحق
- بھارت سے آزادی کیلئے سکھوں کا اٹلی میں ریفرنڈم، خالصتان کا نیا نقشہ جاری
- پنجاب حکومت کا فرح شہزادی کے ریڈ وارنٹ جاری کرنے کا اعلان
- کراچی کی مویشی منڈی میں دو کوہان والے اونٹ خریداروں کی توجہ کا مرکز
- فرح شہزادی کا صوبائی وزرا کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ دائر کرنے کا اعلان
- بیوی پرتشدد کے ملزم کی گرفتاری کیلیے آنے والی پولیس ٹیم پر فائرنگ؛ 3 اہلکار ہلاک
- ڈیلیوری بوائے کی گھوڑے پر کھانا پہنچانے کی ویڈیو وائرل
- روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ کے ذریعے17 ہزار حجاج کی امیگریشن
- پیٹرولیم نرخوں میں اضافے کے معاملے پر ہم بے بس ہیں، وزیر داخلہ
- ایکسپریس کے صحافی افتخار احمد سپرد خاک، وزیراعلیٰ کے پی کا قاتلوں کی گرفتاری کا حکم
- سائنس دانوں نے سمندر جانے والوں کو شارک سے خبردار کردیا
نواز شریف سے ملاقات کے بعد عدنان صدیقی کو سوشل میڈیا پر ٹرولنگ کا سامنا

میٹنگ بہت اچھی رہی، میں اپنی فلم کے لئے آیا تھا، عدنان صدیقی(فائل فوٹو)
کراچی: سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کے بعد سوشل میڈیا پر عدنان صدیقی کا نام پاکستان میں ٹاپ ٹرینڈ میں سے ایک ہے۔
پاکستان میں حالیہ دنوں میں جاری سیاسی ہلچل کے دوران جہاں سیاسی کارکنان اور عام شہری متحرک نظر آئے وہیں ملک کی شوبز انڈسٹری کی شخصیات بھی سیاست میں دلچسپی لیتی نظر آرہی ہیں۔
تاہم جہاں زیادہ تر شوبز شخصیات عمران خان ساتھ دیتی نظر آرہی ہیں وہیں کچھ لوگوں کا جُھکاؤ دیگر جماعتوں خاص کر ن لیگ کی جانب ہے۔
گزشتہ روز سے سوشل میڈیا پر معروف اداکار عدنان صدیقی اور سابق وزیرِاعظم پاکستان نواز شریف کی لندن میں ملاقات کی ایک تصویر گردش کر رہی ہے جس پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصرے سامنے آرہے ہیں۔
Veteran Actor Adnan Siddique meets the Quaid PML-N Muhammad Nawaz Sharif in London. pic.twitter.com/VNVjx8EExJ
— PML(N) (@pmln_org) May 16, 2022
اس ملاقات کے بعد سوشل میڈیا پر عدنان صدیقی کا نام پاکستان میں ٹاپ ٹرینڈ میں سے ایک ہے۔ اسی تصویر کو سیٹھ عبداللہ نامی صارف نے بھی شیئر کیا اور لکھا کہ ’ان میں سے ایک عظیم اداکار ہے اور دوسرے عدنان صدیقی۔‘
One is a great actor and the other one is Adnan siddiqui. pic.twitter.com/JWIdtgw6sC
— Sir Saith Abdullah (@SaithAbdullah99) May 16, 2022
ایک اور ٹوئٹر صارف نے ہمایوں سعید اور عدنان صدیقی کے مشہور ڈرامے ’میرے پاس تم ہو‘ کا ایک کلپ شیئر کیا اور پی ٹی آئی کے حامیوں کا ری ایکشن مزاح کے طور پر ظاہر کرنے کی کوشش کی۔ اس ویڈیو میں ہمایوں سعید عدنان صدیقی کو تھپڑ مار رہے تھے۔
جبکہ ملاقات کے حوالے سے عدنان صدیقی کا کہنا ہے کہ ’میٹنگ بہت اچھی رہی، میں اپنی فلم کے لئے آیا تھا، ادھر ہم اپنی فلم کی پروموشن کررہے ہیں تو نواز شریف کو مدعو کرنے کے لیے آیا تھا کہ ہماری فلم آکر دیکھیے، ہم نے بڑی محنت کی ہے‘۔
عدنان صدیقی کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف نے انہیں بتایا کہ ’ہم آپ کی برادری کے لیے بھی بہت کچھ سوچ رہے ہیں جبکہ ملاقات میں فلم پالیسی کے حوالے سے بھی گفتگو ہوئی‘۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔