- ہمارے پاس موسم سرما کےلیے گیس نہیں، وزیر پیٹرولیم
- واٹس ایپ نے پیغامات ڈیلیٹ کرنے کی مدت میں اضافہ کردیا
- خون میں موجود بایومارکر گٹھیا کے مرض کی پیش گوئی کرسکتے ہیں
- سونے کی عالمی اور مقامی قیمت میں کمی
- ہمارے بولرز میں اتنی صلاحیت ہے کہ سری لنکن ٹیم کو دوبار آؤٹ کرسکیں، بابراعظم
- مالی سال کے پہلے کاروباری روز انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں کمی
- اٹلی میں برفانی تودہ گرنے سے 5 کوہ پیما ہلاک اور8 زخمی
- پنجاب حکومت کا 100 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والوں سے بل نہ لینے کا اعلان
- لاہور میں 13 ماہ کی بچی گھر کے باہر سے اغوا، ویڈیو وائرل
- پنجاب پولیس کو ایک ماہ میں 17لاکھ سے زائد غیرضروری کالز موصول
- اداروں کے خلاف مہم کی ماسٹر مائنڈ بشریٰ بی بی ہیں، مریم اورنگزیب
- کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش سے موسم خوشگوار
- رنگ روڈ اسکینڈل کی تحقیقات میں عمران خان کے ساتھی اثر انداز ہوئے، نئی رپورٹ
- مودی نے حیدرآباد دکن کا نام بھی تبدیل کرنے کا عندیہ دیدیا
- کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارش
- بجلی بحران؛ دس عدد ایل این جی کارگوز منگوانے کیلیے ٹینڈر جاری
- راجن پور میں مسافر بس میں خاتون کیساتھ زیادتی، کنڈیکٹر گرفتار
- کامن ویلتھ گیمز؛ پاکستانی ویمن کرکٹرز کا ڈوپ ٹیسٹ نہ کرنے کا فیصلہ
- شاہین شاہ آفریدی کے پی پولیس کے خیرسگالی سفیر مقرر
- امام الحق کا سمر سیٹ کاؤنٹی کے ساتھ معاہدہ
سہواگ نے شعیب اختر کے بالنگ ایکشن کو غیر قانونی قرار دیدیا

(فوٹو: ایکسپریس نیوز)
نئی دہلی: سابق بھارتی اوپنر وریندر سہواگ نے پاکستان کے سابق اسپیڈ اسٹار شیعب اختر کے بالنگ ایکشن کو غیر قانونی قرار دے دیا۔
بھارتی ڈیجیٹل شو ‘ہوم آف ہیروز’ میں میزبان سنجے منجریکر کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے وریندر سہواگ نے راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر کے بالنگ ایکشن کو غیر قانونی قرار دیا۔
سماجی ابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر شو کی کچھ جھلکیاں مداحوں سے شیئر کی گئی ہیں جس میں سابق بھارتی اوپنر سہواگ کا کہنا تھا کہ شعیب اختر اپنا ہاتھ چھپا کر بالنگ کے وقت بھاگتے تھے انکے ایکشن میں کچھ جھول تھا۔
انہوں نے کہا کہ شعیب اختر کو بھی معلوم ہے کہ ان کا بولنگ ایکشن غیرقانونی تھا، وہ ہاتھ کو جھٹکا مار کر بالنگ کرواتے تھے۔
وریندر سہواگ نے کہا کہ شعیب جانتے تھے کہ ان کی کہنیاں جھکی ہوئی ہیں ورنہ آئی سی سی ان پر پابندی کیوں لگاتی؟، بریٹ لی کا ہاتھ سیدھا تھا اور اسی لیے انہیں پڑھنا اتنا مشکل نہیں تھا لیکن شعیب کے خلاف آپ اندازہ نہیں لگاسکتے تھے کہ گیند کہاں سے آئے گی اور کہاں جائے گی۔
سہواگ نے شعیب اختر اور بریٹ لی کو اپنی زندگی میں سب سے تیز گیند باز قرار دیا لیکن وہ نیوزی لینڈ کے شین بانڈ کو بہترین مخالف فاسٹ بولر مانتے تھے، میں نے کبھی بھی بریٹ کو کھیلنے میں آسانی محسوس نہیں کی لیکن اگر میں شعیب کو دو چوکے مارتا تو مجھے نہیں معلوم کہ ان کا ردعمل کیا ہوتا۔ وہ پیروں پر یارکر بھی مار سکتے تھے۔
A opener with a voice ️
Watch @virendersehwag talk about one of his bowlers with @sanjaymanjrekar on
️ Thursday, May 19
7 pm
#Sports18 1 / 1 HD#HomeOfHeroes #VirenderSehwag pic.twitter.com/0c4qg4Yv09— Sports18 (@Sports18) May 17, 2022
اس سے قبل انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے دسمبر 1999 میں پہلی بار آئی سی سی نے اختر کے ایکشن پر سوال اٹھائے تھے اور انہیں اگلے دو سالوں میں کئی طبی ٹیسٹ سے گزرنا پڑا تھا لیکن کرکٹ کی گورننگ باڈی نے کبھی بھی بولنگ کی بنیاد پر ان پر باقاعدہ پابندی نہیں لگائی تھی۔
شعیب اختر گھٹنے کی انجری کے باعث 14 سال پر محیط کیریئر میں انہوں نے پاکستان کے لیے 224 ون ڈے اور 46 ٹیسٹ میچز میں 178 وکٹیں حاصل کیں تھی۔
یاد رہے کہ وریندر سہواگ کا مکمل انٹرویو 19 مئی کو ریلیز کیا جائے گا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔