- بھارت میں مسافر بس کھائی میں جا گری، طلبا سمیت 16افراد ہلاک
- افغانستان سے اشیا کی درآمد پاکستانی کرنسی میں کرنے کی منظوری کا امکان
- طاقتور سمندری طوفان نے بحری جہاز کے دو ٹکڑے کردیئے؛ 12 ہلاک
- کلفٹن، ڈیفنس اور گلشنِ حدید کو پیپلز بس سروس کے روٹس میں شامل کرنے کا فیصلہ
- زخمی کسان کے اغوا کا ڈراپ سین، مغوی مبینہ بلیک میلر نکلا
- سرکاری اراضی پر قبضے کا الزام، بشریٰ بی بی کا بھائی اینٹی کرپشن میں طلب
- خیبرپختونخوا کا اپنے وسائل سے قبائلی اضلاع کیلئے صحت کارڈ اسکیم جاری رکھنے کا فیصلہ
- امریکا؛ 8 پولیس اہلکاروں نے سیاہ فام شخص کو گولیوں سے بھون ڈالا
- مفتاح اسماعیل کی آئی ایم ایف پروگرام معطل ہونے یا تاخیر سے متعلق خبروں کی تردید
- راولپنڈی میں گھریلو تنازع پر چچا نے بھتیجے کو قتل کردیا
- ایک منٹ میں 40 امریکی صدور کی شناخت کرنے کا نیا ریکارڈ
- ہمارے پاس موسم سرما کےلیے گیس نہیں، وزیر پیٹرولیم
- واٹس ایپ نے پیغامات ڈیلیٹ کرنے کی مدت میں اضافہ کردیا
- خون میں موجود بایومارکر گٹھیا کے مرض کی پیش گوئی کرسکتے ہیں
- سونے کی عالمی اور مقامی قیمت میں کمی
- ہمارے بولرز میں اتنی صلاحیت ہے کہ سری لنکن ٹیم کو دوبار آؤٹ کرسکیں، بابراعظم
- مالی سال کے پہلے کاروباری روز انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں کمی
- اٹلی میں برفانی تودہ گرنے سے 5 کوہ پیما ہلاک اور8 زخمی
- پنجاب حکومت کا 100 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والوں سے بل نہ لینے کا اعلان
- لاہور میں 13 ماہ کی بچی گھر کے باہر سے اغوا، ویڈیو وائرل
سیلفی جنون میں مبتلا نوجوان لڑکی 50 فٹ کی بلندی سے گر کر ہلاک

(فوٹو: ٹوئٹر)



بنکاک: تھائی لینڈ میں آبشار کے قریب سیلفی کے جنون میں مبتلا نوجوان لڑکی 50 فٹ بلندی سے گر کر موت کے منہ میں چلی گئی۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق تھائی لینڈ میں واقع کوہ ساموئی جزیرے کے سیاحتی مقام پر ساتھیوں کے ہمراہ سفر کرنے والی ننے لوسانا آبشار کے قریب سیلفی لینے کی کوشش کررہی تھی کہ اچانک پھسل گئی اور 50 فٹ بلندی سے نیچے جاگری، لڑکی کا تعلق رومانیہ سے تھا۔
آسٹریا سے تعلق رکھنے والے ننے لوسانا کے دوست مینوئل اوپنکار نے بتایا کہ حادثے سے قبل وہ آبشار کے دلکش مناظر دیکھنے کے لیے چوٹی پر چلے گئے تھے جبکہ گروپ میں شامل دیگر افراد نے لوسانا کو بچانے کی کوشش کی تاہم وہ موقع پر دم توڑ گئی تھی۔
پولیس نے ریسکیو اہلکاروں کے ہمراہ لاش کو پتھروں سے نکالنے کے لیے 3 گھنٹے کا طویل آپریشن کیا جس کے بعد لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ساموئی اسپتال منتقل کردیا گیا۔
واضح رہے کہ ساموئی جزیرے واقع آبشار میں 2019 سے اب تک 3 سیاحوں کی اموات ہوچکی ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔