ملائکہ اروڑا اور ارجن کپور نے رواں سال شادی کا ارادہ کر لیا بھارتی میڈیا کا دعویٰ

اداکارہ ملائکہ اروڑہ کے ارجن کپور سے گزشتہ 4 سال سے قریبی تعلقات ہیں


ویب ڈیسک May 18, 2022
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ جوڑی رواں سال کے اختتام تک شادی کے بندھن میں بندھ جائے گی(فائل فوٹو)

کراچی: بالی ووڈ انڈسٹری کی معروف جوڑی ملائکہ اروڑہ اور ارجن کپور جلد رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والے ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق عمر کے فرق کے باعث خبروں کی سُرخیوں کا حصہ رہنے والی بالی ووڈ کی معروف جوڑی ملائکہ اروڑا اور ارجن کپور کے حوالے سے کہا جا رہا ہے کہ وہ رواں سال شادی کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

معروف اداکار ارباز خان کی سابقہ اہلیہ ملائکہ اروڑا اور ارجن کپور چار سال سے زیادہ عرصے سے ڈیٹنگ کر رہے ہیں اور ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار ہیں، تاہم اب وہ شادی کرکے اپنے تعلقات کو اگلی سطح پر لے جانے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔



بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ اداکار جوڑی رواں سال موسم سرما یعنی نومبر یا دسمبر میں شادی کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے شادی مبینہ طور پر ممبئی میں ہوگی جس میں صرف ان کے اہل خانہ اور قریبی دوست شریک ہوں گے۔

خیال رہے کہ اب تک ملائکہ اروڑہ اور ارجن کپور کی جانب سے شادی کی خبر کی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں