دوسری شادی کی خواہش پر شوہر کو قتل کرنے والی بیوی کو عمر قید کی سزا

عدالت کی جانب سے مجرمہ پر پانچ لاکھ روپے کا جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے


ویب ڈیسک May 18, 2022
(فوٹو: فائل)

دوسری شادی کے خواہشمند شوہر کو قتل کرنے والی بیوی کو عمر قید کی سزا سنا دی گئی۔

ذرائع کے مطابق عدالت نے مجرمہ روبینہ پر عمر قید کی سزا کے ساتھ پانچ لاکھ روپے کا جرمانہ بھی عائد کیا ہے۔

واضح رہے روبینہ کا شوہر ذوالفقار علی دوسری شادی کا خواہشمند تھا جس کی وجہ سے خاتون نے فائرنگ کرکے اس کو قتل کر دیاتھا۔

واقعہ کا مقدمہ جنوری 2022 میں مقتول کے والد کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں