دوسری شادی کی خواہش پر شوہر کو قتل کرنے والی بیوی کو عمر قید کی سزا

ویب ڈیسک  بدھ 18 مئ 2022
(فوٹو: فائل)

(فوٹو: فائل)

 راولپنڈی: دوسری شادی کے خواہشمند شوہر کو قتل کرنے والی بیوی کو عمر قید کی سزا سنا دی گئی۔

ذرائع کے مطابق عدالت نے مجرمہ روبینہ پر عمر قید کی سزا کے ساتھ پانچ لاکھ روپے کا جرمانہ بھی عائد کیا ہے۔

واضح رہے روبینہ کا شوہر ذوالفقار علی دوسری شادی کا خواہشمند تھا جس کی وجہ سے خاتون نے  فائرنگ کرکے اس کو قتل کر دیاتھا۔

واقعہ کا مقدمہ جنوری 2022 میں مقتول کے والد کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔