- بھارت ؛ مون سون بارشوں میں 4 منزلہ عمارت گرنے سے 19 افراد ہلاک
- کینیڈا؛ بینک ڈکیتی کے دوران 2 ملزمان ہلاک اور6 پولیس اہلکار زخمی
- ابھی ٹینکوں کے آگے لیٹنے کی ضرورت نہیں ہے، عمران خان کا کارکنوں کو جواب
- 2018 کے انتخابات میں پارٹی نے مجھے صوبائی نشست سے ہروایا، شاہ محمود قریشی
- آن لائن تضحیک نوعمروں میں خودکشی کے خیالات بڑھاسکتی ہے
- مرغیوں کی آواز سے اضطراب نوٹ کرنے والا سافٹ ویئر
- ٹھوڑی پر گٹار متوازن کرکے 5 کلومیٹر چلنے کا نیا ریکارڈ قائم
- پیپلز پارٹی مخالف جماعتیں دھاندلی کا جھوٹا واویلا کر رہی ہیں، شرجیل انعام میمن
- پی ٹی آئی کراچی کے صدر نے اپنے ہی رکن اسمبلی کیخلاف مقدمہ درج کرادیا
- جی-7 ممالک دنیا کو تقسیم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، چین
- ڈالر کی قدر میں مزید 1.28 روپے کی کمی
- کھیل پر توجہ دیکر ٹیم میں کم بیک کریں، رمیز کا احمد شہزاد کو مشورہ
- روس سے خام تیل کی خریداری کے معاملے میں اہم پیش رفت
- ایس ایچ او کے کمرے میں لیڈی ڈاکٹر پر تشدد
- اگر پوٹن عورت ہوتے تو یوکرین جنگ کا آغاز نہ کرتے، بورس جانسن
- ادارے نیوٹرل رہیں گے تو پی ٹی آئی جیسی غیر جمہوری جماعت جیت نہیں سکتی، بلاول
- بھارت کی جانب سے پاکستانی سفارت خانوں کے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹس بلاک کرنیکا انکشاف
- 5 سے 11 سال کے بچوں کی ویکسی نیشن شروع کرنے کا فیصلہ
- ’’ڈراپ اِن پچز ناگزیر ہیں، تنقید کے باوجود لگ کررہیں گی‘‘
- والدین زبردستی کزن سے شادی کرنا چاہتے تھے، تشدد بھی کیا، دعا زہرہ
کھانا کھلنے میں تاخیر پر شادی ہال میدان جنگ بن گیا
نئی دہلی: بھارت میں شادی کی تقریبات کے دوران مضحکہ خیز واقعات کی خبریں اکثر سوشل میڈیا کی زینت بن جاتی ہیں جسے دیکھ کر لوگ دنگ رہ جاتے ہیں۔
ایسا ہی ایک واقعہ بھارتی ریاست اترپردیش کے شہر مراد آباد میں پیش آیا جہاں شادی کی تقریب میں مہمان کھانے کا انتظار کرتے رہے لیکن کھانا نہیں کھولا گیا۔
بعدازاں کافی دیر تک کھانا نہ آیا تو میزبان ہال ملازمین پر ٹوٹ پڑے اور جس کے ہاتھ جو آیا وہ دے مارا۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شادی ہال میں کسی نے بیلٹ اتار کر حملے شروع کردیے تو کسی نے لاتوں اور گھونسیں مارے۔
واقعے میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے تاہم جیسے ہی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو پولیس نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے بھاری نفری شادی ہال روانہ کی۔
پولیس نے واقعے میں زخمی افراد کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا بعدازاں زخمیوں نے تھانے پہنچ کر معاملے کی شکایت درج کروائی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس نے واقعے کا مقدمہ 4 افراد کے خلاف درج کرکے ان کی تلاش شروع کردی ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ وائرل ویڈیو کی مدد سے ملزمان کو گرفتار کیا جائے گا اور ملزمان جلد قانون کی گرفت میں ہوں گے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔