- چینی کمپنی کراچی میں نئی بس سروس کا جلد آغاز کرے گی، شرجیل انعام میمن
- کے الیکٹرک نے رات کی لوڈشیڈنگ ختم کردی
- فتح جنگ میں گھریلو ناچاقی پر باپ نے فائرنگ کر کے بیٹے کو قتل کردیا
- رواں برس 10 لاکھ مسلمان فریضۂ حج ادا کریں گے
- جون کے مہینے میں مہنگائی کی شرح میں 22 فیصد اضافہ
- چین میں ایک دوسرے کے پاسپورٹ پر درجنوں دفعہ سفر کرنے والی جڑواں بہنیں گرفتار
- روس کی بلغاریہ سے سفارتی تعلقات منقطع کرنے کی دھمکی
- لاہور؛ ڈاکو زیر تعمیر مسجد سے 40 ہزار روپے لوٹ کر فرار
- پی ٹی آئی جلسے کے پیش نظر اسلام آباد میں ریڈ الرٹ جاری
- ساجد خان کے باؤلنگ ایکشن کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے، چیف سلیکٹر
- بھارت میں 20 روپے کے چائے کے کپ پر 50 روپے سروس چارجز
- ایل پی جی کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ
- کراچی میں سفاک ملزمان نے کمسن بچی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا
- حکومت نے عمران خان دور کی دو بڑی سبسڈی والی اسکیمیں ’معطل‘ کردیں
- لاہور میں سالے نے غیرت کے نام پر بہنوئی کو قتل کردیا
- سینٹرل جیل کراچی میں رینجرز کا اچانک سرچ آپریشن
- سندھ ریونیو بورڈ 153 ارب روپے سے زائد ریکارڈ ٹیکس جمع کرنے میں کامیاب
- میکسیکو کے ایک میئر نے مادہ مگرمچھ سے شادی کرلی
- کراچی پورٹ پر نمک کی آڑ میں آئس اسمگل کرنے کی کوشش ناکام
- متحدہ عرب امارات میں 4 ماہ کے دوران پٹرول کی قیمت میں 100 فیصد اضافہ
لاہور قلندرز نے دس نوجوانوں کا انتخاب کرلیا، ناموں کا اعلان کپتان شاہین آفریدی کریں گے

لاہور قلندرز (فوٹو فائل)
لاہور: پاکستان سپرلیگ(پی ایس ایل) سیزن سیون کی فاتح لاہور قلندرز نے دس نوجوان کھلاڑیوں کا انتخاب کرلیا جنہیں ایک سال کا اسکالرشپ بھی دیا جائے گا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پی ایس ایل کی معروف ٹیم لاہور قلندرز کی جانب سے منتخب کردہ نوجوانوں کے ناموں کا اعلان کپتان شاہین آفریدی خود لاہور آکر کریں گے۔
اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ منتخب کردہ نوجوانوں کو ایک سال کا اسکالرشپ بھی دیا جائے گا جب کہ انہیں لاہور قلندرز ہائی پرفارمنس سینٹر میں کوچنگ کیساتھ ساتھ انٹرنیشنل کرکٹ کےلیے بھی گروپ کیا جائے گا۔
دس نوجوانوں کے انتخاب کےلیے لاہور قلندرز کے ہائی پرفارمنس سینٹر میں دو روزہ ٹرائلز کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں ملک بھر سے ہزاروں نوجوان کرکٹرز نے حصہ لیا۔
انگلینڈ سے خصوصی دعوت پر آئے سابق ٹیسٹ فاسٹ بولر اور یارکشائر کاونٹی کے ایم ڈی ڈیرن گف اور ان کے ساتھی کرکٹر کبیر علی نے بھی ٹرائلز کا جائزہ لیا۔
اس موقع پر لاہور قلندرز کے ڈائریکٹر کرکٹ آپریشنز عاقب جاوید،چیف آپریٹنگ آفیسر ثمین رانا اور چیف ایگزیکٹو آفیسر عاطف رانا بھی موجود تھے۔
لاہور قلندرز کی انتظامیہ کے مطابق ٹرائلز میں نوجوانوں کا جوش و خروش دیدنی تھا اور بہت سے نوجوانوں میں بہت ٹیلنٹ دکھائی دیا ہے، ان میں سے دس بہترین کھلاڑیوں کا انتخاب مشاورت اور اتفاق رائے سے کیا گیا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔