- چینی کمپنی کراچی میں نئی بس سروس کا جلد آغاز کرے گی، شرجیل انعام میمن
- کے الیکٹرک نے رات کی لوڈشیڈنگ ختم کردی
- فتح جنگ میں گھریلو ناچاقی پر باپ نے فائرنگ کر کے بیٹے کو قتل کردیا
- رواں برس 10 لاکھ مسلمان فریضۂ حج ادا کریں گے
- جون کے مہینے میں مہنگائی کی شرح میں 22 فیصد اضافہ
- چین میں ایک دوسرے کے پاسپورٹ پر درجنوں دفعہ سفر کرنے والی جڑواں بہنیں گرفتار
- روس کی بلغاریہ سے سفارتی تعلقات منقطع کرنے کی دھمکی
- لاہور؛ ڈاکو زیر تعمیر مسجد سے 40 ہزار روپے لوٹ کر فرار
- پی ٹی آئی جلسے کے پیش نظر اسلام آباد میں ریڈ الرٹ جاری
- ساجد خان کے باؤلنگ ایکشن کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے، چیف سلیکٹر
- بھارت میں 20 روپے کے چائے کے کپ پر 50 روپے سروس چارجز
- ایل پی جی کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ
- کراچی میں سفاک ملزمان نے کمسن بچی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا
- حکومت نے عمران خان دور کی دو بڑی سبسڈی والی اسکیمیں ’معطل‘ کردیں
- لاہور میں سالے نے غیرت کے نام پر بہنوئی کو قتل کردیا
- سینٹرل جیل کراچی میں رینجرز کا اچانک سرچ آپریشن
- سندھ ریونیو بورڈ 153 ارب روپے سے زائد ریکارڈ ٹیکس جمع کرنے میں کامیاب
- میکسیکو کے ایک میئر نے مادہ مگرمچھ سے شادی کرلی
- کراچی پورٹ پر نمک کی آڑ میں آئس اسمگل کرنے کی کوشش ناکام
- متحدہ عرب امارات میں 4 ماہ کے دوران پٹرول کی قیمت میں 100 فیصد اضافہ
حکومت کے آگے سمندر اور پیچھے عوام کو لے کر میں کھڑا ہوں، عمران خان

—فائل فوٹو
گجرانوالہ: پاکستان تحریک اںصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے وزیر اعظم شہباز شریف اور مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کو مخاطب کرکے کہا کہ دونوں بھائی سوچ رہے ہیں کیا کریں، پھنس گئے ہیں، حکومت کے آگے سمندر اور پیچھے عوام کو لے کر میں کھڑا ہوں، شہباز شریف کو بڑا شوق تھا اچکن سلوانے کا، اب قوم کو جواب دیں۔
گجرانوالہ میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ سیاست نہیں ہورہی بلکہ انقلاب آرہا ہے، جب مجھے بطور وزیرا عظم سازش کے ذریعے نکالا گیا تب قوم نے مٹھائی نہیں بانٹی بلکہ وہ گھروں سے باہر نکل آئے۔
انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری خوش ہے کہ ساری گالیاں وزیر اعظم شہباز شریف اور ن لیگ کو پڑ رہی ہیں، واقعی آصف علی زرداری ساری ن لیگ پر بھاری ہے، وزیر اعظم بن کر شہباز شریف کو سمجھ نہیں آرہا کہ کرنا کیا ہے۔
عمران خان نے کہا کہ روپیا گررہا ہے، ملکی معیشت کا برا حال ہے، انھیں سمجھ نہیں آرہا کرنا کیا ہے، شہباز شریف کہتا ہے کہ مہنگائی بڑھ رہی ہے اور زرمبادلہ گررہا ہے، شہباز شریف غلط فہمی میں نہ رہنا ہم تمہیں نہیں چھوڑیں گے۔
سابق وزیر اعظم نے کہا کہ شہباز شریف سمجھتا تھا وزیر اعظم بن گیا تو ایف آئی اے کیس نہیں رہیں گے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔