آرمی چیف نے فوجی جوانوں اور افسران کو اعزازات سے نواز دیا آئی ایس پی آر

جی ایچ کیو میں منعقد تقریب میں شہدا کے لواحقین اور غازیوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی


ویب ڈیسک May 18, 2022
—فوٹو: آئی ایس پی آر

ISLAMABAD:

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بہادری کے جوہر دکھانے والے 7 افسران، 3 جونیئر کمیشنڈ افسران (جے سی او) اور 30 سپاہیوں کو تمغہ بسالت سے نوازا جبکہ شہدا کے تمغے ان کے خاندان کے افراد نے وصول کیے۔


پاک فوج کے شعبہ تعلقات (آئی ایس پی آر) کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف نے جی ایچ کیو میں شہدا اور غازیوں کی تقریب سے خطاب کیا اور 48 افسران کو ستارہ امتیاز (ملٹری) سے بھی نوازا ہے، تقریب میں سینئر فوجی افسران اور اعزازات حاصل کرنے والے لواحقین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔


تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ آج ہم پھرماردرِ وطن پے قُربان ہونے والے ہمارے بہادر جوانوں کی قُربانی کوخراج تحسین کرنے کے لیے یہاں جمع ہوئے ہیں، ۔یہ پاکستان جو آج محفوظ ہے، جہاں ہم رات کو آرام سے سوتے ہیں، یہ انہی آفیسرز، جے سی اوزاور جوانوں کے خون کی قُربانی کے ذریعے ممکن ہوا ہے۔


انہوں نے کہا کہ آجکل بلوچستان میں کئی جگہ پر ہیضہ پھیلاہوا ہے وہاں پر پانی کی کمی ہے اور میرے بتائے بغیر وہاں پر فوج پہنچ کر اُن لوگوں کی خدمت کر رہی ہے، صاف پانی مہیا کر رہی ہے اور اس کام کو ہم اپنا فخر محسوس کرتے ہیں۔


آرمی چیف نے کہاکہ میں اپنے شہدا کے ورثا کو یقین دلاتا ہوں کہ انشا اللہ آپ کو کبھی مایوس نہیں کریں گے، دُنیا مجھے کہتی ہے کہ یہ واحد فوج ہے جس نے دہشتگردی کا خاتمہ کیا، میں ہمیشہ بتاتا ہوں کہ ہمارے پاس ایسی مائیں ہیں جو اپنے لختِ جگر، ہماری ایسی بہنیں ہیں جو اپنے شوہر اور ایسے بچے ہیں جو اپنے والد اس ملک پر قُربان کرنے کے لیے تیار رہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جب تک ایسی ہماری مائیں اورہماری بہنیں موجود ہیں تو مجھے اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ پاکستان کو کوئی نقصان نہیں پہنچا سکتا، میں ہمیشہ یہ کہتا ہوں کہ ہمارے اصل ہیرویہ ہمارے شہید ہیں،یہ ہمارے غازی ہیں اور جو قومیں اپنے شہیدوں کو یا ہیروز کو بھول جاتی ہیں، وہ قومیں مٹ جایا کرتی ہیں، ایک شہید جو ہے جب تک دُنیا قائم ہے۔

 

 

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔