- فتح جنگ میں گھریلو ناچاکی پر بات نے فائرنگ کر کے بیٹے کو قتل کردیا
- ناراض بھائی کو منانے کے لیے بہن کا 434 میٹرطویل خط
- رواں برس 10 لاکھ مسلمان فریضۂ حج ادا کریں گے
- جون 2022 میں مہنگائی کی شرح میں 22 فیصد اضافہ
- چین میں ایک دوسرے کے پاسپورٹ پر درجنوں دفعہ سفر کرنے والی جڑواں بہنیں گرفتار
- روس کی بلغاریہ سے سفارتی تعلقات منقطع کرنے کی دھمکی
- لاہور؛ ڈاکو زیر تعمیر مسجد سے 40 ہزار روپے لوٹ کر فرار
- پی ٹی آئی جلسے کے پیش نظر اسلام آباد میں ریڈ الرٹ جاری
- ساجد خان کے باؤلنگ ایکشن کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے، چیف سلیکٹر
- بھارت میں 20 روپے کے چائے کے کپ پر 50 روپے سروس چارجز
- ایل پی جی کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ
- کراچی میں سفاک ملزمان نے کمسن بچی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا
- حکومت نے عمران خان دور کی دو بڑی سبسڈی والی اسکیمیں ’معطل‘ کردیں
- لاہور میں سالے نے غیرت کے نام پر بہنوئی کو قتل کردیا
- سینٹرل جیل کراچی میں رینجرز کا اچانک سرچ آپریشن
- سندھ ریونیو بورڈ 153 ارب روپے سے زائد ریکارڈ ٹیکس جمع کرنے میں کامیاب
- میکسیکو کے ایک میئر نے مادہ مگرمچھ سے شادی کرلی
- کراچی پورٹ پر نمک کی آڑ میں آئس اسمگل کرنے کی کوشش ناکام
- متحدہ عرب امارات میں 4 ماہ کے دوران پٹرول کی قیمت میں 100 فیصد اضافہ
- ملکی طلب کا 92 فیصد خوردنی تیل 4.5 ارب ڈالر سے درآمد کیا جاتا ہے، بریفنگ
آرمی چیف نے فوجی جوانوں اور افسران کو اعزازات سے نواز دیا، آئی ایس پی آر

—فوٹو: آئی ایس پی آر
راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بہادری کے جوہر دکھانے والے 7 افسران، 3 جونیئر کمیشنڈ افسران (جے سی او) اور 30 سپاہیوں کو تمغہ بسالت سے نوازا جبکہ شہدا کے تمغے ان کے خاندان کے افراد نے وصول کیے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات (آئی ایس پی آر) کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف نے جی ایچ کیو میں شہدا اور غازیوں کی تقریب سے خطاب کیا اور 48 افسران کو ستارہ امتیاز (ملٹری) سے بھی نوازا ہے، تقریب میں سینئر فوجی افسران اور اعزازات حاصل کرنے والے لواحقین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ آج ہم پھرماردرِ وطن پے قُربان ہونے والے ہمارے بہادر جوانوں کی قُربانی کوخراج تحسین کرنے کے لیے یہاں جمع ہوئے ہیں، ۔یہ پاکستان جو آج محفوظ ہے، جہاں ہم رات کو آرام سے سوتے ہیں، یہ انہی آفیسرز، جے سی اوزاور جوانوں کے خون کی قُربانی کے ذریعے ممکن ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ آجکل بلوچستان میں کئی جگہ پر ہیضہ پھیلاہوا ہے وہاں پر پانی کی کمی ہے اور میرے بتائے بغیر وہاں پر فوج پہنچ کر اُن لوگوں کی خدمت کر رہی ہے، صاف پانی مہیا کر رہی ہے اور اس کام کو ہم اپنا فخر محسوس کرتے ہیں۔
آرمی چیف نے کہاکہ میں اپنے شہدا کے ورثا کو یقین دلاتا ہوں کہ انشا اللہ آپ کو کبھی مایوس نہیں کریں گے، دُنیا مجھے کہتی ہے کہ یہ واحد فوج ہے جس نے دہشتگردی کا خاتمہ کیا، میں ہمیشہ بتاتا ہوں کہ ہمارے پاس ایسی مائیں ہیں جو اپنے لختِ جگر، ہماری ایسی بہنیں ہیں جو اپنے شوہر اور ایسے بچے ہیں جو اپنے والد اس ملک پر قُربان کرنے کے لیے تیار رہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جب تک ایسی ہماری مائیں اورہماری بہنیں موجود ہیں تو مجھے اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ پاکستان کو کوئی نقصان نہیں پہنچا سکتا، میں ہمیشہ یہ کہتا ہوں کہ ہمارے اصل ہیرویہ ہمارے شہید ہیں،یہ ہمارے غازی ہیں اور جو قومیں اپنے شہیدوں کو یا ہیروز کو بھول جاتی ہیں، وہ قومیں مٹ جایا کرتی ہیں، ایک شہید جو ہے جب تک دُنیا قائم ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔