- لنکن ٹیم پر کورونا کے وار، دوسرے ٹیسٹ سے قبل 3 کھلاڑی کوویڈ میں مبتلا
- مردان میں پولیس چوکی پر بم حملے میں اہلکار شہید ہوگیا
- دعا کریں تیل کی قیمت کم اور بجلی سستی ہو تاکہ عوام کو ریلیف مل سکے، وزیراعظم
- فوجی جوان نے بجلی کے کھمبے سے چپکے شخص کی جان بچالی
- پنجاب اسمبلی؛ پی ٹی آئی کے 5 نئے ارکان نے حلف اٹھا لیا
- گھریلو تنازع پر کبڈی کھلاڑی میدان میں قتل
- کورونا کے 9 مریض انتقال کرگئے،مثبت کیسزکی تعداد872 ہوگئی
- ن لیگ نے پنجاب اسمبلی کی مخصوص نشستوں کا نوٹیفکیشن چیلنج کردیا
- کرناٹک میں طالبات کے حجاب کرنے پرمسلمان لڑکیوں کا اسکول بند
- الیکشن کمیشن؛ وزیراعلیٰ پنجاب کا مفت بجلی پروگرام 17 جولائی تک معطل
- برطانیہ میں 44 وزرا اورمشیر مستعفی،وزیراعظم سے استعفے کا مطالبہ
- وزیراعظم نے اسلام آباد میں گرین اور بلیو لائنز بس سروس کا افتتاح کردیا
- کراچی میں ڈاکو راج، ایک گھنٹے میں 6 وارداتیں، شہری قتل، 5 زخمی
- دعا زہرا کے شوہرظہیرکو 14 جولائی تک حفاظتی ضمانت مل گئی
- اس جھینگے کے سر پر قدرتی ہیلمٹ اسے صدماتی امواج سے بچاتا ہے
- سانس کے انفیکشن کی روایتی چینی دوا کے مزید سائنسی ثبوت مل گئے
- تخریب کاری کی اطلاع پر رینجرز کی بھاری نفری کا ملیر جیل میں آپریشن
- عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں مزید کمی
- درآمدات پر پابندی غلط فیصلہ تھا، وزیر تجارت کا اعتراف
- اسٹیٹ بینک کی IFRS9 کے نفاذ کیلیے حتمی ہدایات جاری
انسٹاگرام کے اسٹوریز فیچر میں اہم تبدیلی متوقع

کیلیفورنیا: انسٹاگرام کی جانب سے متعارف کرایا گیا اسٹوریز فیچر صارفین میں انتہائی مقبول ہوگیا ہے اور صارفین اس 24 گھنٹے کا دورانیہ رکھنے والی اسٹوریز پر اپنے معمولاتِ زندگی کو شیئر کر کے کافی لطف اندوز ہوتے ہیں۔
اب یہ فوٹو شیئرنگ ایپلی کیشن ایک ایسے فیچر پر کام کر رہی ہے جس سے کونٹینٹ بنانے والے زیادہ خوش نہیں ہوں گے۔
انسٹاگرام ایپ اپنے نئے اسٹوریز لے آؤٹ پر کام کر رہی ہے جس کے بعد اسٹوریز میں شیئر کی جانے والی پوسٹس ایک مخصوص تعداد کے بعد چُھپ جایا کریں گی۔
ایک برازیلی انسٹاگرام صارف نے ٹیکنو بلاگ کے ذریعے اس چیز کی نشان دہی کی کہ انسٹا گرام ایپ میں دیگر صارفین کی جانب سے شیئر کرائی گئی اسٹوریز میں سے صرف تین پوسٹ دِکھ رہی تھیں۔
صارفین فی الحال ایک وقت میں 100 اسٹوریز پوسٹ کر سکتے ہیں۔ اس متوقع تبدیلی کے باوجود پوسٹس کی تعداد میں تو کوئی تبدیلی نہیں آئی، لیکن جن صارفین کو اس کی اپ ڈیٹ موصول ہو چکی ہے ان کو باقی ماندہ اسٹوریز کو دیکھنے کے لیے “Show All” کا بٹن دبانا ہوگا۔ بصورتِ دیگر ایپ دوسرے صارف کی اسٹوریز پر چلی جائے گی۔
انسٹاگرام کی جانب سے ایسا کیا جانا اسٹوریز کے کام کرنے کے طریقے میں بڑی تبدیلی لائے گا۔
کونٹینٹ تخلیق کرنے والوں کے لیے یہ بری خبر اس لیے ہے کہ تیسری پوسٹ کے بعد ان کی کسی بھی پوسٹ پر ممکنہ طور پر زیادہ ویوز نہیں ہوں گے۔
دوسری جانب ایپ میں پیش کی جانے والی اسٹوریز کی تعداد تین تک محدود کرنے سے صارفین کم وقت میں زیادہ لوگوں کی پوسٹس دیکھ لیں گے اور اگر کسی کا کونٹینٹ دلچسپ معلوم نہیں ہوگا تو وہ آگے بڑھ جائیں گے۔
فی الحال ایسا لگتا ہے کہ نئے اسٹوریز لے آؤٹ کی اپ ڈیٹ صارفین کے ایک چھوٹے گروپ کو ہی جاری کی گئی ہے، جس سے معلوم ہوتا ہے کہ انسٹاگرام کی جانب سے کی جانے والی یہ تبدیلی تاحال آزمائیشی مراحل میں ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔