بلوچستان سے کالعدم تنظیم کی خاتون رکن ساتھی سمیت گرفتار

ویب ڈیسک  بدھ 18 مئ 2022
—فائل فوٹو

—فائل فوٹو

 کوئٹہ: ترجمان بلوچستان حکومت فرح عظیم شاہ نے کہا کہ سی ٹی ڈی اور حساس اداروں نے تربت سے کالعدم بی ایل اے کی ذیلی تنظیم مجید بریگیڈ کی خاتون رکن نور جہاں کو ساتھی سمیت گرفتار کرلیا۔ 

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سی ٹی ڈی نے تربت میں کارروائی کے دوران ایک مکان سے خاتون کو ساتھی سمیت گرفتار کیا، مکان سے خودکش جیکٹ، کلاشنکوف، 9 کلو باروی مواد اور 6 ہینڈگرنیڈ ملے۔

فرح عظیم شاہ نے کہا کہ نورجہاں نے تفتیش میں انکشاف کیا کہ بلوچستان میں خواتین خودکش حملہ آوروں کو تیار کیا جا رہا ہے، مجید بریگیڈ خواتین کو خودکش حملے کے لیے تیار کر رہی ہے، مارے گئے دہشت گرد اسلم عرف اچھو کی بیوی یاسمین ان کی سربراہی کر رہی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ گرفتار خاتون نے دوران تفتیش نور جہاں نے کئیں انکشافات کیے، ان کے مطابق دوران تفتیش ، وحیدہ ، حمیدہ اور فہمیدہ نام کی تین اورخواتین کے نام سامنے آئے اور اعتراف کیا کہ بلوچ خواتین کے دہشتگرد کاروائیوں میں استعمال کیا جارہا۔

ترجمان نے بتایا کہ نورجہاں نے اعتراف کیا ہےکہ اسے دبئی سے ایک شخص ندیم کے ذریعے مالی معاونت حاصل تھی، دبئی سے پیسے دہشت گردوں کو ٹرانسفر ہونے کے معاملے پر دبئی کی حکومت سے سرکاری رابطے کیے جارہے ہیں جبکہ عدالت نے خاتون اور اس کے ساتھ کا 7 روزہ ریمانڈ دیا ہے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔