- فتح جنگ میں گھریلو ناچاقی پر باپ نے فائرنگ کر کے بیٹے کو قتل کردیا
- ناراض بھائی کو منانے کے لیے بہن کا 434 میٹرطویل خط
- رواں برس 10 لاکھ مسلمان فریضۂ حج ادا کریں گے
- جون 2022 میں مہنگائی کی شرح میں 22 فیصد اضافہ
- چین میں ایک دوسرے کے پاسپورٹ پر درجنوں دفعہ سفر کرنے والی جڑواں بہنیں گرفتار
- روس کی بلغاریہ سے سفارتی تعلقات منقطع کرنے کی دھمکی
- لاہور؛ ڈاکو زیر تعمیر مسجد سے 40 ہزار روپے لوٹ کر فرار
- پی ٹی آئی جلسے کے پیش نظر اسلام آباد میں ریڈ الرٹ جاری
- ساجد خان کے باؤلنگ ایکشن کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے، چیف سلیکٹر
- بھارت میں 20 روپے کے چائے کے کپ پر 50 روپے سروس چارجز
- ایل پی جی کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ
- کراچی میں سفاک ملزمان نے کمسن بچی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا
- حکومت نے عمران خان دور کی دو بڑی سبسڈی والی اسکیمیں ’معطل‘ کردیں
- لاہور میں سالے نے غیرت کے نام پر بہنوئی کو قتل کردیا
- سینٹرل جیل کراچی میں رینجرز کا اچانک سرچ آپریشن
- سندھ ریونیو بورڈ 153 ارب روپے سے زائد ریکارڈ ٹیکس جمع کرنے میں کامیاب
- میکسیکو کے ایک میئر نے مادہ مگرمچھ سے شادی کرلی
- کراچی پورٹ پر نمک کی آڑ میں آئس اسمگل کرنے کی کوشش ناکام
- متحدہ عرب امارات میں 4 ماہ کے دوران پٹرول کی قیمت میں 100 فیصد اضافہ
- ملکی طلب کا 92 فیصد خوردنی تیل 4.5 ارب ڈالر سے درآمد کیا جاتا ہے، بریفنگ
وزیراعظم شہباز شریف نے 31 سرکاری افسران کو گریڈ 22 میں ترقی دیدی

وزیراعظم شہباز شریف(فوٹو فائل)
اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے آتے ہی مختلف سروس گروپس کے 31 افسروں کو گریڈ 22 میں ترقی کی منظوری دے دی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سابق وزیر اعظم عمران خان دور اقتدار میں اکتوبر 2020 کے بعد سے 10 اپریل 2022 تک ترقی پانے سے محروم سرکاری افسران کو گریڈ 22 میں ترقی مل گئی۔
اس عرصے میں بہت سے افسران ترقی کی حسرت دل میں لیے ریٹائر ہوگئے مگر عمران خان نے کسی کو ترقی نہ دی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے آتے ہی بورڈ میں ترقیوں کا جائزہ لیا اور خالصتاً میرٹ کو ملحوظ رکھتے ہوئے مختلف سروس گروپس کے 31 افسروں کو گریڈ 22 میں ترقی کی منظوری دے دی۔
وزیراعظم نے بورڈ کے فیصلوں کو فوری طور پر پبلک کرنے کے احکامات جاری کر دیئے۔
وزیراعظم کی ہدایات کے مطابق انٹیلی جنس بیورو کے فواد اسد اللہ خان کو گریڈ 22 میں ترقی دے کر ڈائریکٹر جنرل انٹیلی جنس بیورو تعینات کردیا گیا ہے۔
اس سے قبل گریڈ 21 کے افسر فواد اسداللّٰہ قائم مقام ڈی جی اور کمانڈنٹ آئی بی اکیڈمی تعینات تھے۔
ملٹری لینڈ اینڈ کنٹونمنٹس گروپ کے محمد نعیم جان خان، کامرس اینڈ ٹریڈ گروپ کے رافع بشیر شاہ، انفارمیشن گروپ کے سعید جاوید، پاکستان ریلویز گروپ کے ظفر زمان رانجھا کو گریڈ 22 میں ترقی دیدی گئی۔
شہباز شریف نے میرٹ کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے ان لینڈ ریونیو سروس کے عامر علی تالپور،فیض الہی میمن اور عاصم احمد، پاکستان کسٹم سروس کی مسز ثریا احمد بٹ اور ڈاکٹر احمد مجتبی میمن کو بھی گریڈ 22 میں ترقی دی گئی۔
فارن سروس آف پاکستان کے مظہر جاوید، سردار شجاع عالم اور بابر امین کی گریڈ 22 میں ترقی کی منظوری دی گئی جب کہ ڈاکٹرعثمان چاچڑ، اعزاز اسلم ڈار، نوید احمد شیخ، مس سارہ سعید، جواد پال اور امداد اللہ بوسال کو بھی ترقی مل گئی۔
سید ظفر علی شاہ، فرحان عزیز خواجہ، ڈاکٹر فخر عالم عرفان، کیپٹن ریٹائرڈ سیف انجم، مسز بشری امان، ذوالفقار حیدر ، نوید علاؤالدین، حامد یعقوب، افتخار علی شلوانی کی گریڈ 22 میں ترقی ہوگئی۔
ترقی پانے والوں میں ڈاکٹر راشد منصور، ڈاکٹر سید توقیر حسین شاہ، ڈاکٹر عصمت طاہرہ بھی شامل ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔