رشتے کی بات چیت کے دوران تکرار پر ماں بیٹا قتل تین ملزمان گرفتار

پولیس نے لاشوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کردیا


ویب ڈیسک May 19, 2022
(فوٹو، فائل)

پنجاب پولیس نے ہری پور میں رشتے کی بات چیت کے دوران معمولی تکرار پر ماں بیٹے کو قتل کرنے والے ملزمان گرفتار کرلیے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے شہر ہری پور میں نوجوان محمد علی اپنی والدہ شمیم اختر کے ہمراہ محمد قیوم کے گھر رشتہ لینے کے لیے گیا تھا، تاہم وہاں معمولی تکرار پر فائرنگ کرکے ماں بیٹے کو قتل کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق قیوم نے فائرنگ کرکے رشتہ کی بات کرنے والے ماں بیٹے کو قتل کیا۔

پولیس اطلاع ملتے ہی جائے وقوعہ پر پہنچی اور لاشوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کرکے قتل کی تحقیقات کا آغاز کیا اور جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے چار ملزمان کے خلاف زیر دفعات 302/324/34/109 کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔

ماں بیٹے قتل پر ڈی پی او ہری پور لیفٹینٹ کمانڈر(ر) کاشف آفتاب عباسی نے اظہار افسوس کرتے ہوئے ڈی ایس پی کو ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیا، جس پر عمل کرتے ہوئے پولیس پارٹی نے مقدمے میں نامزد تین ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

Haripur

پولیس نے ملزمان بھائی عبدالوحید، ظہیر اور عبدالقیوم پسران سکنہ کوہالہ پائیں کو گرفتار کرکے آلہ قتل 02 عدد پستول برآمد کرلئے، جب کہ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں