- سائفر کیس؛ مقدمہ درج ہوا تو سائفر دیگر لوگوں نے بھی واپس نہیں کیا تھا، اسلام آباد ہائیکورٹ
- ضلع خیبرمیں سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ میں تین دہشت گرد ہلاک، دو ٹھکانے تباہ
- عمران خان کی سعودی عرب سے متعلق بیان پر شیر افضل مروت کی سرزنش
- چین: ماڈلنگ کی دنیا میں قدم رکھنے والا 88 سالہ شہری
- یوٹیوب اپ ڈیٹ سے صارفین مسائل کا شکار
- بدلتا موسم مزدوروں میں ذہنی صحت کے مسائل کا سبب قرار
- چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا، صرف دو گاڑیاں رہ گئیں
- غزہ کی اجتماعی قبروں میں فلسطینیوں کو زندہ دفن کرنے کا انکشاف
- اسمگلنگ کا قلع قمع کرکے خطے کو امن کا گہوارہ بنائیں گے ، شہباز شریف
- پاکستان میں دراندازی کیلیے طالبان نے مکمل مدد فراہم کی، گرفتار افغان دہشتگرد کا انکشاف
- سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا
- موٹر وے پولیس اہل کار کو ٹکر مارنے والی خاتون جوڈیشل ریمانڈ پر جیل روانہ
- کراچی میں رینجرز ہیڈ کوارٹرز سمیت تمام عمارتوں کے باہر سے رکاوٹیں ہٹانے کا حکم
- اوگرا کی تیل کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کی تردید
- منہدم نسلہ ٹاور کے پلاٹ کو نیلام کر کے متاثرہ رہائشیوں کو پیسے دینے کا حکم
- مہنگائی کے باعث لوگ اپنے بچوں کو فروخت کرنے پر مجبور ہیں، پشاور ہائیکورٹ
- کیا عماد، عامر اور فخر کو آج موقع ملے گا؟
- سونے کی قیمتوں میں معمولی اضافہ
- عمران خان، بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں کیخلاف بیان بازی سے روک دیا گیا
- ویمنز ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا
ایشیا کپ؛ قومی ٹیم بھارت سمیت کسی بھی ٹیم کو ہراسکتی ہے، چیف سلیکٹر
لاہور: چیف سلییکٹر قومی ہاکی ٹیم منظور جونیئر کو جکارتہ جانے والی قومی ہاکی ٹیم سے ایشیا کپ میں بہترین پرفارمس کی توقع ہے، کہتے ہیں کہ اعلان کردہ ٹیم بہترین کھلاڑیوں پر مشتمل ہے اور بھارت سمیت کسی بھی ٹیم کو ہرانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
منظور جونیئر کا کہنا ہے کہ ہم بھارت اور جاپان کے خلاف ایک میچ جیت کر ورلڈکپ کے لیے کوالیفائی کرسکتے ہیں۔ ہمسایہ ملک کے خلاف میچ چاہے کسی بھی پلیٹ فارم پر ہو، اس میں کسی ایک ٹیم پر نہیں، دونوں پر برابر پریشر ہوتاہے۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ حقیقت ہے کہ اس وقت بھارتی ٹیم تجربے اور رینکنگ کے اعتبار سے ہم سے بہتر ہے تاہم پاکستان انڈیا میچ میں کھیلنے کا جذبے ایک الگ ہی ہوتا ہے اور اس دن جو ٹیم زیادہ اعصاب پر قابو پانے میں کامیاب ہوتی ہے، کامیابی بھی اس کا ہی مقدر بنتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایشیا کپ سے پہلے کھلاڑیوں کو دورہ یورپ میں ملنے والے تجربے کا فائدہ ہوگا۔
منطور جونئیر نے فیڈریشن اور ٹیم انتظامیہ کے ساتھ اختلاف کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب ایک پیج پر ہیں، ہم سب کا مقصد پاکستانی ٹیم کو ایک کامیاب ٹیم بنانا ہے، بطور سلیکٹر ہم چاہتے ہیں کہ جس بھی لڑکے کو منتخب کیا جائے اسے اپنے صلاحیتوں کےا ظہار کا بھرپور موقع ملنا چاہیے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔