سماعت سے محروم سعودی نوجوان نے یوٹیوب چینل بنالیا

ویب ڈیسک  جمعرات 19 مئ 2022
بہرہ سعودی یوٹیوبر

بہرہ سعودی یوٹیوبر

ریاض: سعودی عرب کے سماعت سے محروم نوجوان نے بہرے اور گونگے افراد کو اشاروں کی زبان میں مختلف امور کی انجام دہی کی تربیت دینے کیلئے یوٹیوب چینل بنالیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سعودی نوجوان عبداللہ الغامدی سماعت سے محروم ہیں جس کے باعث امور کی انجام دہی میں کافی مشکلات و دشواریوں کا سامنا کرنا پڑا جس کے بعد الغامدی کے والدین نے ڈاکٹر کے مشورے سے اسے آلہ سماعت لگوایا جو سعودی نوجوان کی زحمتوں میں کمی کا سبب بنا۔

اپنی مشکلات کو دیکھتے ہوئے عبداللہ نے عربی اور انگریزی اشاروں کی زبان میں مہارت حاصل کی اور اب یوٹیوب چینل کے ذریعے قوت گویائی اور سماعت سے محروم افراد کو اشاروں کی زبان سکھاتا ہے تاکہ وہ بھی اپنی مشکلات کا ازالہ کرسکیں۔

عبداللہ نے گونگے اور بہرے افراد کی صلاحیتوں کو نکھارنے کےلیے اپنی خدمات پیش کی، لیکن عبداللہ کی یہ کاوش یوٹیوب چینل دیکھنے والے پر شخص کیلئے اشاروں زبان سیکھنے میں مددگار ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔