لگژری سامان کی درآمد پر پابندی سے ملک کے قیمتی زرمبادلہ کی بچت ہوگی، وزیراعظم

ویب ڈیسک  جمعرات 19 مئ 2022
ہم کفایت شعاری پر سختی سے عمل کریں گے، وزیراعظم (فوٹو، فائل)

ہم کفایت شعاری پر سختی سے عمل کریں گے، وزیراعظم (فوٹو، فائل)

 اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ لگژری سامان کی درآمد پر پابندی کے فیصلے سے ملک کے قیمتی زرمبادلہ کی بچت ہوگی، ہم کفایت شعاری پر سختی سے عمل کریں گے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے سماجی رابطے کی سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر ٹوئٹ کیا کہ مالی طور پر آسودہ حال لوگوں کو اس قومی مہم میں ایک مثال بننا ہوگا تاکہ مالی مسائل کا شکار ہم وطنوں کو مہنگائی کی اس آگ سے بچایا جاسکے جو پی ٹی آئی حکومت جلا کر گئی ہے۔

خیال رہے کہ حکومت نے معیشت کی بہتری کے لیے لگژری آئٹمز کی درآمد پر تین ماہ کے لیے مکمل پابندی عائد کی ہے اور ان اشیا میں گاڑیاں، موبائل فونز، سگریٹ، جوسز، فروزن فوڈز، کراکری، ڈیکوریشن، میک اپ، ڈرائی فروٹس، فرنیچر، گوشت، شیمپو، اسلحہ، جوتے اور دیگر پرتعیش سامان شامل ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔