- کامن ویلتھ گیمز: دو پاکستانی باکسرز روپوش
- فیصل آباد؛ غربت سے پریشان باپ نے بیٹیوں کا گلا کاٹ کر خود کو پھندا لگا لیا
- اسلام آباد میں 2 موٹرسائیکلوں کی ٹکر کے بعد دھماکا، 4 افراد زخمی
- پنجاب میں دکانیں رات 9 بجے بند کرنے کی پابندی ختم
- راولپنڈی میں 14 سالہ بچے سے مبینہ زیادتی کرنے والا قاری اور ساتھی گرفتار
- خضدار میں آزادی چوک پر دھماکا، ایک شخص جاں بحق
- گوجرانوالہ میں پاکستانی نژاد کینیڈین خاتون کے قتل کا ڈراپ سین، شوہر قاتل نکلا
- کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش، موسم خوشگوار
- ملتان کے نشتر اسپتال میں غیر ملکی ڈاکٹر نے خودکشی کرلی
- ایشیا کپ 2022: عمان کوالیفائر میچز کی میزبانی کرے گا
- ڈالر کی قدر میں مسلسل کمی کا سلسلہ جاری
- بھارت میں ماں اور بیٹا ایک ساتھ پبلک سروس کمیشن کے امتحان میں کامیاب
- الیکشن کمیشن کا ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ اسلام آبادہائیکورٹ میں چیلنج
- پی ٹی آئی کی جانب سے شہباز گل کے متنازع بیان سے لاتعلقی کا اعلان متوقع
- 9 حلقوں میں انتخابات روکنے کی درخواست پر الیکشن کمیشن کو نوٹس
- معاشی استحکام کیسے ممکن ہے؟
- مہنگائی کی ستائی خاتون خانہ روپڑی، سوشل میڈیا پر وزیراعظم سے دہائی
- ملک سیاسی تصادم کی طرف بڑھ رہا ہے،مائنس ون نہیں آل ہوگا، شیخ رشید
- ڈی آئی خان میں پولیس وین پر بم حملے میں اہلکار زخمی، آپریشن میں 2 دہشتگرد ہلاک
- بیانیہ بنایا جارہا ہے پی ٹی آئی ملک کے لیے خطرہ ہے، اسد عمر
عوام کیلیے مہنگائی کا طوفان لانے سے بہتر ہے کہ حکومت چھوڑ دی جائے، مریم نواز

عمران ریاست کی آستین میں چھپے سانپ کا نام ہے جس نے اس کو دودھ پلایا اس نے اُس ہی کو ڈس لیا ہے ۔ فوٹو : اسکرین گریب
سرگودھا: مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ عام کیلیے مہنگائی کا طوفان لانے سے بہتر ہے کہ حکومت چھوڑ دی جائے، پاکستان کی بدقسمتی تھی کہ ایک نااہل اور نالائق کو عوام پر مسلط کردیا گیا، ازل کا جھوٹا غیر ملکی سازش اور اپنے قتل کا ڈرامہ لیکر آگیا۔
سرگودھا میں عوامی جلسہ سے خطاب کے دوران انہوں نے حکومت میں رہنے یا نہ رہنے سے متعلق سوال کرتے ہوئے کہا کہ حکومت میں رہنا چاہیے یا چھوڑ دینی چاہیے، شہباز شریف کرسی چھوڑ دے گا لیکن عوام کو مشکل میں نہیں ڈالے گا، میرے خیال میں تو ایسی حکومت چھوڑ دینا چاہیے۔
مزیدپڑھیں: پاکستانی فوج کا سربراہ ایسا شخص ہونا چاہیے جو ہر قسم کے داغ سے پاک ہو، مریم نواز
انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کہتا ہے ایک روپیہ لیٹر بھی بڑھانا پڑتا ہے تو دل پر قیامت گزرتی ہے، اگر نواز شریف حکومت چھوڑتا ہے تو دوتہائی حکومت دو گے؟
نائب صدر مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ عمران خان نے 4 سال سب کچھ تباہ کیا، اب کہتا ہے 4 ہفتے میں شہباز شریف نے کیا کیا؟ ساڑھے تین سال میں معیشت تباہ ہو کر وینٹی لیٹر پر چلی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ جھوٹے نے قتل کرنے کی سازش کا ڈراما لا کر بھی ثبوت نہیں دیا، ساڑھے تین سال میں ایک اینٹ لگائے بغیر پاکستان کو قرضوں کے بوجھ تلے دبا دیا گیا، قرضوں کے بوجھ تلے عوام کو دبا دیا، عمران خان بال نوچے، دانت پیسے یا الٹے لٹکے اس کا کھیل خم شد ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں: نوٹ اورمراعات دیکھ کرعمران اورپی ٹی آئی کی رال ٹپکنے لگتی ہے،مریم نواز
مریم نواز نے کہا کہ چار ہفتوں سے شہباز شریف کی حکومت ہے، نالائق 40 تقریریں کرچکا ہے، ایک منٹ اپنی کارکردگی پر نہیں بول سکا، ازل کے جھوٹے نے 35 پنکچر کا ڈراما لا کر ثبوت نہیں دیا۔
ان کا کہنا تھا کہ قوم کو آزادی کے بھاشن دیتا ہے، خود مختاری کے بھاشن دیتاہے، ریاست مدینہ کے دعوے دار کے کتے ایک دن میں اتنا گوشت کھا جاتے ہیں جتنا بنی گالہ کے اطراف کی آبادی کے لوگ ایک مہینے میں نہیں کھاتے، عمران خان نے مریم نواز کو نہیں بلکہ پنجاب کی ہربیٹی کو گالی دی ہے۔
مزیدپڑھیں: رونا بتارہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ نے عمران خان کا نمبر بلاک کردیا ہے، مریم نواز
نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ عمران خان کہتا ہے کہ عدلیہ میرے حق میں فیصلہ نہ دے تو وہ بکی ہوئی ہے، الیکشن کمیشن فارن فنڈنگ کیس کھولے تو جانبدار ہے، الیکشن میں جیتوں گا ورنہ دھاندلی ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ عمران پاکستانی ریاست کے آستین میں بیٹھے سانپ کا نام ہے، جس جس نے عمران کو دودھ پلایا اس نے اسی کو ڈس لیا، عمران خان ایک فتنے کا نام ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔