لنڈی کوتل میں ایف سی کے قافلے پر بم حملہ، 2 اہلکار جاں بحق، 7 زخمی

ویب ڈیسک  پير 3 مارچ 2014
دھماکے کے بعد ایف سی اور خاصہ دار فورس کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا۔ فوٹو؛ فائل

دھماکے کے بعد ایف سی اور خاصہ دار فورس کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا۔ فوٹو؛ فائل

خیبر ایجنسی: لنڈی کوتل کے علاقے سدوخیل میں ایف سی کے قافلے پر بم حملے کے نتیجے میں 2 اہلکار جاں بحق جب کہ 7 زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق خیبر ایجنسی کی تحصیل لنڈی کے علاقے سدوخیل میں پاک افغان شاہراہ پر ایف سی کے قافلے پر بم حملے کے نتیجے میں 2 اہلکار موقع پر ہی جاں بحق جب کہ 7 زخمی ہوگئے۔ دھماکے کے نتیجے میں ایف سی کی ایک گاڑی مکمل طور پرتباہ جب کہ 2 گاڑیوں کو شدید نقصان پہنچا۔

دھماکے کے بعد ایف سی اور خاصہ دار فورس کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا جب کہ زخمیوں کو طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیاہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔