- اسلام آباد میں سینئیرصحافی ایاز امیر پرنامعلوم افراد کا حملہ
- انگلینڈ کرکٹ بورڈ کی مایہ ناز کھلاڑی عادل رشید کو حج کی پیشگی مبارکباد
- ایم کیو ایم کی کراچی میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کرانے کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست
- چینی کمپنی کراچی میں نئی بس سروس کا جلد آغاز کرے گی، شرجیل انعام میمن
- کے الیکٹرک نے لوڈشیڈنگ کا نیا شیڈول جاری کردیا
- فتح جنگ میں گھریلو ناچاقی پر باپ نے فائرنگ کر کے بیٹے کو قتل کردیا
- رواں برس 10 لاکھ مسلمان فریضۂ حج ادا کریں گے
- جون کے مہینے میں مہنگائی کی شرح میں 22 فیصد اضافہ
- چین میں ایک دوسرے کے پاسپورٹ پر درجنوں دفعہ سفر کرنے والی جڑواں بہنیں گرفتار
- روس کی بلغاریہ سے سفارتی تعلقات منقطع کرنے کی دھمکی
- لاہور؛ ڈاکو زیر تعمیر مسجد سے 40 ہزار روپے لوٹ کر فرار
- پی ٹی آئی جلسے کے پیش نظر اسلام آباد میں ریڈ الرٹ جاری
- ساجد خان کے باؤلنگ ایکشن کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے، چیف سلیکٹر
- بھارت میں 20 روپے کے چائے کے کپ پر 50 روپے سروس چارجز
- ایل پی جی کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ
- کراچی میں سفاک ملزمان نے کمسن بچی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا
- حکومت نے عمران خان دور کی دو بڑی سبسڈی والی اسکیمیں ’معطل‘ کردیں
- لاہور میں سالے نے غیرت کے نام پر بہنوئی کو قتل کردیا
- سینٹرل جیل کراچی میں رینجرز کا اچانک سرچ آپریشن
- سندھ ریونیو بورڈ 153 ارب روپے سے زائد ریکارڈ ٹیکس جمع کرنے میں کامیاب
تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوتے دیکھ کر عمران خان نے پٹرول سستا کیا، وزیراعظم

وزیر اعظم کراچی کی معروف کاروباری شخصیات سے ملیں گے۔ فوٹو:فائل
کراچی: وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوتے دیکھ کر عمران خان نے پٹرول سستا کردیا، جو سپورٹ لاڈلے کو ملی ہماری کسی حکومت کو اس کی 30 فیصد سپورٹ ملی ہوتی تو پاکستان بے اندازہ ترقیاں کرتا، چار برس میں ڈالر 115 سے 189 روپے تک پہنچا اس میں ہمارا کوئی قصور نہیں تھا۔
کراچی کے ایک روزہ دورے پر تاجر اور صنعت کاروں کے وفد سے ملاقات کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگست 2018 میں ڈالر 115 روپے کا تھا اس وقت کوئی سیاسی افراتفری نہیں تھی، ہمارے دور میں جدید بجلی کے منصوبے لگے، لوڈشیڈنگ ختم ہوگئی تھی تو پھر کیوں شروع ہوگئی۔
’بھارت نے میلی آنکھ سے دیکھا تو اسے پاؤں تلے روند سکتے ہیں‘
انہوں نے بھارت سے ملکی اقتصادی صورتحال کا موازنہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر بھارت نے ہماری طرف میلی آنکھ سے دیکھا تو اسے پاؤں تلے روند سکتے ہیں، ہم جوہری میدان میں اسے بدترین شکست دے سکتے ہیں لیکن آئی ٹی شعبہ سمیت دیگر شعبوں میں ہم مقابلہ نہیں کرسکتے، پاکستان آئی ٹی میں 15 ارب ڈالر کی ایکسپورٹ کرسکتا ہے۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ ساڑھے تین سال میں پچھلی حکومت نے 22 ہزار ارب روپے کے قرض لیے، قوم لوڈشیڈنگ شروع ہونے کا جواب مانگتی ہے، گندم ایکسپورٹ کرتے ہیں، پھر امپورٹ کرتے ہیں یہ سیاسی افرا تفری تھی، اپنی بدترین بدانتظامی کے بعد لوگوں کو غداری کے سرٹیفکیٹ بانٹے گئے۔
’میں نے امپورٹ پر ڈیوٹی نہیں بڑھائی‘
انہوں نے کہا کہ میں نے امپورٹ پر ڈیوٹی نہیں بڑھائی جبکہ لگثرری آئٹم پر کچھ دورانیہ کے لیے پابندی لگائی ہے، ہم گاڑیاں منگوالیں اور غریب کو ٹوٹی سائیکل بھی نہ ملے، سامان تعش پرپابندی سے 4 ارب ڈالر بچاتے ہیں تو یہ خوردنی تیل پر لگے گا۔
شہباز شریف نے ہا کہ مشکل آن پڑی ہے تو قربانی دینا ہوگی، سی پیک پر لگنے والے الزامات سے چین بہت ناراض ہوا تھا، چین نے کراچی سرکلر ریلوے منصوبے میں سنجیدگی کا اظہار کیا ہے۔
’ایک ارب روپے کی سرمایہ کاری موجود ہے اس کا پلان بنائیں‘
وزیر اعظم نے کہا کہ اس وقت سب سے بڑا مسئلہ پانی کا ہے، حکومت سندھ، ایم کیو ایم کاروباری حضرات مل کر بیٹھیں اور منصوبہ بنائیں، ایک ارب روپے کی سرمایہ کاری موجود ہے اس کا پلان بنائیں۔
انہوں نے بتایا کہ کراچی میں پانی کے مسئلے کے حل کے لیے سعودی عرب نے ایک ارب ڈالر سرمایہ کاری کا تحفہ دیا ہے، انفراسٹرکچر بنائیں، ایکسپورٹر کو انڈسٹری کے لیے مفت زمیں فراہم کی جائے گی۔ شہباز شریف نے کہاکہ صاف و شفاف پالیسی بنے، تمام صوبے ملکر ایکسپورٹ انڈسٹری زون مارک کریں، ایکسپورٹرز کو بینکوں سے قرضے دلائیں گے۔
اس سے قبل وزیراعظم پاک بحریہ کے لیے تعمیر کیے جانے والے ملجم کلاس جہاز پی این ایس بدر کی لانچنگ کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی پہنچے، تقریب کراچی شپ یارڈ میں منعقد ہوئی۔
وزیر اعظم کی ترکی کو بھی سی پیک میں شامل کرنے کی تجویز
اس سے قبل وزیر اعظم شہباز شریف نے پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) میں ترکی کو شامل کرکے منصوبے کو ’سہ فریقی منصوبہ‘ بنانے تجویز پیش کی تاکہ پاکستان اور چین استنبول کی صلاحیت سے بھی فائدہ اٹھا سکیں۔
کراچی شپ یارڈ اینڈ انجینئرنگ ورکس میں ترکی کی جانب سے بنائے گئے تیسرے ملجم کارویٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے جہاز سازی، انجینئرنگ، سالڈ ویسٹ مینجمنٹ اور ٹرانسپورٹ سمیت تمام شعبوں میں دونوں برادر ممالک کے درمیان گہرے اسٹریٹجک تعاون کو سراہا۔
انہوں نے تمام بین الاقوامی فورمز پر مسئلہ کشمیر پر پاکستانی موقف کی غیر متزلزل حمایت پر ترکی کی حکومت اور عوام کا شکریہ ادا کیا۔
وزیراعظم نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ ترکی کی مہارت اور تجربے سے ہر ممکن فائدہ اٹھایا جائے۔ انہوں نے ترکی کی حکومت اور عوام کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے پاکستان میں کراچی شپ یارڈ جیسے مضبوط اداروں کی ترقی میں مدد کرنے کے عزم کا اظہار کیا جو کہ ترکی کی حمایت کی وجہ سے کئی برسوں میں منافع کمانے والے ادارے میں تبدیل ہو چکا ہے۔
وزیر دفاعی پیداوار اسرار ترین، وزیر برائے آبی وسائل سید خورشید شاہ، چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل امجد خان نیازی، ایس اے پی ایم آن اسٹریٹجک اینڈ پولیٹیکل کمیونیکیشن سید فہد حسین اور دیگر متعلقہ سینئر افسران نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔