- حکومت نے عید الاضحیٰ کی تعطیلات کا اعلان کر دیا
- دو پرائیویٹ افراد کی آڈیو لیک کرنا غیر اخلاقی اور غیر قانونی ہے، فیاض الحسن چوہان
- لاہور میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں میں موٹر سائیکل سوار پہلے نمبر پر
- لینڈ سلائیڈنگ میں بھارتی فوج کا کیمپ تباہ؛ ہلاکتیں 34 ہوگئیں
- انتہاء پسند بھارتی حکومت نے کشمیری فوٹو جرنلسٹ کو بیرون ملک سفر سے روک دیا
- بجلی کے شارٹ فال میں مزید اضافہ، مختلف علاقوں میں 14 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ
- بلدیاتی انتخابات: کراچی میں پولنگ 24 جولائی کو ہوگی
- یکم جولائی سے قبل جاری شدہ انٹرنیشنل ایئر ٹکٹس پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کا نفاذ نہیں ہوگا
- لڑکھڑاتی ہاکی کو مضبوط سہاروں کی تلاش
- امریکا کیلیے ملکی برآمدات میں 23 فیصد اضافہ ہوا، مسعود خان
- پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کی 18 جولائی سے احتجاجاً پمپس بند کرنے کی دھمکی
- نئی توشہ خانہ پالیسی بنانے کیلیے بین الوزارتی کمیٹی تشکیل
- پنڈی رنگ روڈ اسکینڈل؛ سابق کمشنر سمیت 13 افسر بے گناہ قرار
- پولیس اہلکاروں کو شہید کرنے والے دو ڈاکو پولیس مقابلے میں ہلاک
- 2021-22؛11 ماہ میں 3.56 ارب ڈالر کوکنگ آئل درآمد
- کراچی میں آج سے آئندہ دو روز تک موسلادھار بارش کا امکان
- کشمیر پریمئیر لیگ میں نئی فرنچائز کا اضافہ ہوگیا
- بورڈ اور فرنچائزز میں تلخیوں کی برف پگھلنے لگی
- راولپنڈی کے عوام نے کل پریڈ گراؤنڈ کیلیے تاریخ ساز ریلی نکالی، شیخ رشید
- راولپنڈی سے کوئٹہ جانے والی بس کھائی میں جاگری، 19 افراد جاں بحق
شعیب اختر نے بالنگ ایکشن غیر قانونی قرار دینے پر سہواگ کو کرارا جواب دیدیا

(فوٹو: ایکسپریس نیوز) سہواگ کو آئی سی سی سے زیادہ معلومات ہے تو الگ بات ہے، سابق فاسٹ بولر
راولپنڈی ایکسپریس کے لقب سے مشہور قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے وریندر سہواگ کی جانب سے اپنے بالنگ ایکشن کو غیر قانونی قرار دینے پر کرارا جواب دے دیا۔
اسپورٹس سائٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے سابق اسپیڈ اسٹار شعیب اختر نے کہا کہ اگر وریندر سہواگ کو آئی سی سی سے زیادہ معلومات ہے تو الگ بات ہے ورنہ انہیں ایسی باتیں نہیں کرنی چاہیے تھیں۔
شعیب اختر نے کہا کہ سہواگ کو میرا بولنگ ایکشن غیر قانونی لگتا ہو گا لیکن پاکستان بھارت میں ایسا کسی اور کو نہیں لگتا، میرے بالنگ ایکشن کو آئی سی سی نے کلیئر کر دیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ میری رائے سہواگ کے بارے میں بالکل مختلف ہے، وہ ایک بہترین پلئیر تھے اور متعدد بار بھارت کی جیت میں اہم کردار ادا کرچکے ہیں۔
شعیب نے کہا کہ میں عمر کے اس حصے میں ہوں جہاں اپنے خیالات کا اظہار دیکھ بھال کر کرتا ہوں، نہیں چاہتا کہ میری رائے سے کسی کی دل آزاری ہو۔
سابق اسپیڈ اسٹار نے کہا کہ سہواگ عموماً ایسی باتیں کہہ جاتے ہیں لیکن میرے اچھے دوست ہیں، وریندر سہواگ کے الزامات میں نے نہیں سنے، میری ہمیشہ کوشش ہوتی تھی کہ آؤٹ کروں نہ کہ کسی بیٹر کو زخمی کروں۔
مزید پڑھیں: سہواگ نے شعیب اختر کے بالنگ ایکشن کو غیر قانونی قرار دیدیا
شعیب اختر نے کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ اپنے بیانات سے بھارت اور پاکستان کے درمیان تعلقات کو بہتر کروں، میں پاکستان کا قومی ہیرو ہوں اس لیے میرے بارے میں وریندر سہواگ سوچ سمجھ کر بولیں۔
انہوں نے کہا کہ بھارتی کرکٹرز کی جانب سے بنگلہ دیش کو باپ اور بیٹے کی مثال دینا، میرے خیال میں غیر مناسب ہے اور ایسے بیانات سے گریز کرنا چاہیے۔
گزشتہ دنوں سہواگ نے راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر کے بالنگ ایکشن کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ وہ ہاتھ کو جھٹکا مار کر بالنگ کرواتے تھے جبکہ ان کی کہنیاں جھکی ہوئی ہیں ورنہ آئی سی سی ان پر پابندی کیوں لگاتی؟۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔