رواں مالی سال ترقیاتی بجٹ میں 4 سو ارب روپے کی کٹوتی کردی گئی

پیسے نہ ہونے کے باعث ترقیاتی بجٹ میں کٹ لگایا گیا ہے، سیکرٹری منصوبہ بندی


ویب ڈیسک May 20, 2022
پیسے نہ ہونے کے باعث ترقیاتی بجٹ میں کٹ لگایا گیا ہے، سیکرٹری منصوبہ بندی۔ فوٹو:فائل

 

سیکریٹری پلاننگ کا کہنا ہے کہ رواں مالی سال ترقیاتی بجٹ میں 4 سو ارب روپے کی کٹوتی کر دی گئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سینیٹر سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے منصوبہ بندی کا اجلاس ہوا، جس میں سیکرٹری وزارت منصوبہ بندی نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ رواں مالی سال ترقیاتی بجٹ میں 4 سو ارب روپے کی کٹوتی کر دی گئی، سالانہ ترقیاتی بجٹ 9 سو ارب روپے سے کم کر 5 سو ارب روپے رہ گیا، انضمام شدہ اضلاع کیلئے رواں مالی سال 36.9 ارب روپے جاری کیے، رواں مالی سال کیلئے انضمام شدہ اضلاع کیلئے 52.7 ارب مختص کیے تھے، پیسے نہ ہونے کے باعث ترقیاتی بجٹ میں کٹ لگایا گیا ہے۔

سینیٹر دوست محمد خان کا کہنا تھا کہ فاٹا اور پاٹا کے انضمام کے وقت 100 ارب دینے کا وعدہ کیا تھا، 100 ارب تو دور جو سالانہ ترقیاتی بجٹ ہے اسی میں کٹ لگا دیا۔

چئیرمین کمیٹی سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے سیکرٹری پلاننگ سے استفسار کیا کہ وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کمیٹی اجلاس میں کیوں نہیں آئے۔ جس پر سیکرٹری پلاننگ نے بتایا کہ احسن اقبال کے دانت میں تکلیف کے باعث ڈاکٹر کے پاس گئے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں