راولپنڈی میں زمین کے تنازعے پر بھانجے نے ماموں اور ممانی کو قتل کردیا

ویب ڈیسک  جمعـء 20 مئ 2022
ملزم افسرعرف گورا کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے، ایس پی صدر. فوٹو فائل

ملزم افسرعرف گورا کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے، ایس پی صدر. فوٹو فائل

 راولپنڈی: تھانہ صدر بیرونی کے علاقے میں زمین کے تنازعہ پر سفاک بھانجے نے ماموں اور ممانی کو قتل کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق راولپنڈی کے تھانہ صدر بیرونی کے علاقے میں زمین کے تنازعہ پر سفاک بھانجے نے فائرنگ کرکے ماموں اور ممانی کو قتل کردیا، اور موقع سے فرار ہوگیا، تاہم پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔

ایس پی صدر احمد زنیر چیمہ نے بتایا کہ ملزم افسرعرف گورا نے زمین کے تنازعہ پر فائرنگ کرکے اپنے ہی ماموں اور ممانی کو قتل کر دیا تھا، پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سفاک قاتل کو گرفتار کرلیا ہے اور ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کیا جائے گا۔ ایس پی صدر کا کہنا تھا کہ اپنے ہی رشتہ داروں کو قتل کرنے والے سفاک قاتل کو قرار واقعی سزادلوائی جائے گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔