پی ٹی آئی کچھ بھی کرلے شیر سے پنجاب چھیننے کا خواب چکنا چور ہوگا، مریم نواز

ویب ڈیسک  جمعـء 20 مئ 2022
فرح گوگی کی لوٹ مار اور تباہی کے حوالے کر دینے پرشدید غصہ ہے،مریم نواز.:فوٹو:فائل

فرح گوگی کی لوٹ مار اور تباہی کے حوالے کر دینے پرشدید غصہ ہے،مریم نواز.:فوٹو:فائل

لاہور: مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کچھ بھی کر لے پنجاب چھیننے کا خواب چکنا چور ہوگا۔

سماجی رابطے  کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کچھ بھی کر لے شیر سے پنجاب چھیننے کا خواب چکنا چور ہوگا، پنجاب کے عوام کو اپنے صوبے میں فرح گوگی کی لوٹ مار اور تباہی کے حوالے کر دینے پر شدیدغصہ ہے، پنجابی اپنے غصے کا حساب انتخابات میں چکتا کر دیں گے۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ  الیکشن کمیشن کو دن رات گالیاں دینے والے عمران خان کو آج شرم تو آئی ہو گی، مگر کہاں۔

 

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔