خان پور ڈیم پر سیر کیلئے آنے والے سیاحوں کی گاڑی پانی میں ڈوب گئی

ویب ڈیسک  جمعـء 20 مئ 2022
خانپور ڈیم (فوٹو فائل)

خانپور ڈیم (فوٹو فائل)

خانپور: ضلع ہری پور میں واقع خان پور ڈیم پر سیر و تفریح کے لئے آنے والے سیاحوں کی گاڑی پانی میں ڈوب گئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع ہری پور میں واقع خان پور ڈیم پر سیاحوں کی گاڑی پانی میں ڈوبنے کا ناخوشگوار واقعہ پیش آیا تاہم حادثے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پانی میں ڈوبنے والی گاڑی میں چار افراد سوار تھے، جنہیں ریسکیو اہلکاروں اور مقامی افراد نے فوری طور پر ریسکیو کرلیا جن میں سے دو کی حالت تشویشناک ہے۔

ڈیم میں ڈوبنے والے سیاحوں کا تعلق ٹیکسلا سے بتایا جارہا ہے، جنہیں تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال منتقل کردیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔