مالی سال 23-2022 کا وفاقی بجٹ 10 جون کو قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا

ارشاد انصاری  جمعـء 20 مئ 2022
وفاقی بجٹ 2022-23(فوٹو فائل)

وفاقی بجٹ 2022-23(فوٹو فائل)

 اسلام آباد: وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال 2022-2023 کا بجٹ 10 جون کو قومی اسمبلی میں پیش کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے وزیراعظم شہباز شریف کی منظوری کے بعد آئندہ مالی سال کا بجٹ پیش کرنے کی تاریخ کا اعلان کردیا ہے۔

حکومت کی جانب سے 10 جون کو وفاقی بجٹ پیش کرنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے، جس کے مطابق 10 جون کو ہی وفاقی بجٹ سینیٹ کو بھجوایا جائے گا۔

اس حوالے سے سیکریٹری خزانہ نے سیکریٹری کابینہ کو خط لکھا ہے کہ بجٹ تجاویز کی منظوری کےلیے کابینہ اجلاس 10 جون کو طلب کیا جائے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔