مریم نواز کےخلاف عمران خان کی قابل افسوس زبان پر پوری قوم مذمت کرے، وزیراعظم

ویب ڈیسک  جمعـء 20 مئ 2022
—فائل فوٹو

—فائل فوٹو

 اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے مریم نواز سے متعلق عمران خان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ بیٹی مریم نواز شریف کے خلاف قابل افسوس زبان درازی پر پوری قوم خاص طور پر خواتین پرزور مذمت کریں۔

انہوں نے سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا کہ ’ کم ظرفی کے اظہار سے ملک وقوم کے خلاف عمران خان کے جرائم چھپ نہیں سکتے، مسجد نبوی کی حرمت و ناموس کا پاس نہ کرنے والوں سے ماؤں، بہنوں، بیٹیوں کی عزت وتکریم کی کیا توقع ہوسکتی ہے۔

 

شہباز شریف نے مزید کہا کہ تاریخ کا پہلا شخص ہے جو ایک جماعت کے سربراہ کے طور پر بدتہذیبی کے اس پاتال میں جا گرا ہے، قوم بنانے نکلے تھے اور قوم کے اخلاق کو ہی بگاڑ دیا۔

خیال رہے کہ 20 مئی کو ملتان میں عوامی جلسے سے خطاب کے دوران پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین نے مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر کی حالیہ تقریر کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ مریم نواز اپنی تقریر میں میرا نام اس جذبے اور جنون سے لیتی ہے کہ میں اس کو کہنا چاہتا ہوں کہ دیکھو تھوڑا دھیان کرو، تمہارا خاوند ہی ناراض نہ ہوجائے جس طرح تم بار بار میرا نام لیتی ہو۔

 

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔