روس کا فن لینڈ کی گیس سپلائی بند کرنے کا فیصلہ

 جمعـء 20 مئ 2022
[فائل-فوٹو]

[فائل-فوٹو]

ویب ڈیسک: فن لینڈ نے سیکورٹی خدشات کے مدنظر نیٹو میں شمولیت کی درخواست دی تھی جس کے بعد روس نے فن لینڈ کی گیس سپلائی کو بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

عالمی میڈیا کے مطابق نیٹو کی رکنیت کے لیے درخواست دینے کے بعد روس فن لینڈ کو قدرتی گیس کی برآمد روک رہا ہے۔ روسی سرکاری توانائی کے ادارے Gazprom نے فن لینڈ کی کمپنی Gasum کو اس فیصلے سے خبردار کردیا ہے۔ توقع کی جارہی ہے کہ روس ہفتے کی صبح 4 بجے کے قریب سپلائی میں کمی کرنا شروع کردے گا۔

کریملن نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ اس نے یہ فیصلہ اس لیے کیا کیونکہ فن لینڈ نے روبلز کرنسی میں گیس کی ادائیگی سے انکار کیا جس کا مطالبہ پوٹن حکومت نے مغربی پابندیاں عائد کیے جانے کے بعد کیا تھا۔

تاہم دوسری جانب تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ بلغاریہ اور پولینڈ کی گیس سپلائی بند کرنے کے بعد فن لینڈ کی یہ حالیہ بندش نیٹو میں شامل ہونے کی درخواست سے منسلک ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔