ٹیکنیکل جسٹس نے شہباز اور حمزہ کو جیل کے بجائے اقتدار میں بٹھا دیا، فواد چوہدری

ویب ڈیسک  ہفتہ 21 مئ 2022
عام مقدمات کی طرح لیا جاتا تو شہباز اورحمزہ کی ضمانت خارج ہوچکی ہوتی،فواد چوہدری:فوٹو:فائل

عام مقدمات کی طرح لیا جاتا تو شہباز اورحمزہ کی ضمانت خارج ہوچکی ہوتی،فواد چوہدری:فوٹو:فائل

 اسلام آباد: پی ٹی آئی کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ٹیکنیکل جسٹس نے شہباز شریف اورحمزہ شہباز کو جیل کے بجائے ایوان اقتدار میں بٹھا دیا۔

رہنما پی ٹی آئی فواد چوہدری کا ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ جج صاحب عام مقدمات کی طرح شہبازشریف اورحمزہ شہباز کے مقدمے کو لیں تو ضمانت خارج ہوتی اوردونوں جیل جاتے۔ ٹیکنیکل جسٹس نے دونوں کوجیل کے بجائے ایوان اقتدار میں بٹھا دیا۔

فواد چوہدری نے مزید کہا کہ دنیا کے پانچویں بڑے مِلک کا وزیر اعظم اور اس کے سب سے بڑے صوبے کا وزیر اعلیٰ آج سیشن عدالت میں فرد جرم کیلئے حاضرہیں, موصوف پر16 ارب روپے کی پاکستان سے لندن منی لانڈرنگ کا الزام ہے اور اس کیلئے جعلی اکاؤنٹس استعمال ہوئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ دو سال سے ضمانت کا فیصلہ ہی نہیں ہوسکا، سیاست میں جب اخلاقیات نہیں ہوگی اورتجربوں کے طورپرحکمران بنائے جائیں گے تومملکت ایسے ہی شرمناک واقعات کا سامنا کرے گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔