بھارتی گلوکارہ کنیکا کپور شادی کے بندھن میں بندھ گئیں

ویب ڈیسک  ہفتہ 21 مئ 2022
یہ کنیکا کپور کی دوسری شادی ہے جبکہ ان کے پہلے شوہر سے ان کے 3 بچے بھی ہیں(فوٹو انسٹاگرام)

یہ کنیکا کپور کی دوسری شادی ہے جبکہ ان کے پہلے شوہر سے ان کے 3 بچے بھی ہیں(فوٹو انسٹاگرام)

ممبئی: بھارتی میوزک انڈسٹری کی معروف گلوکارہ کنیکا کپور رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوگئیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق خوبرو پلے بیک گلوکارہ  کنیکا کپور جو اپنے گانے “بےبی ڈول” کی وجہ سے دنیا بھر میں مشہور ہیں گزشتہ روز رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئیں۔

43 سالہ گلوکارہ کی شادی کی تقریبات لندن میں منعقد ہوئیں  جہاں انہوں نے بھارتی بزنس مین اور  این آر آئی گوتم کے ساتھ نئی زندگی کا آغاز کیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی شادی کی خوبصورت تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کنیکا کپور نےگلابی رنگ کا دلکش لہنگا جبکہ ان کے شوہر نے سفید شیروانی اور پگڑی پہن رکھی ہے۔

اس سے قبل کنیکا نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ سے  مداحوں کے ساتھ اپنی مہندی کی چند دلچسپ تصاویر بھی شیئر کی تھیں  جس میں گلوکارہ نے مہندیہ رنگ کا لہنگا اور پھولوں کے بنے زیورات پہن رکھے تھے۔ خیال رہے کہ یہ کنیکا کپور کی دوسری شادی ہے جبکہ ان کے پہلے شوہر سے ان کے 3 بچے بھی ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔