عمران خان کی گندی ذہنیت کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، شہبازشریف

ویب ڈیسک  ہفتہ 21 مئ 2022
ایسا شخص جو لیڈر بنتا ہے اور وہ قوم کی بیٹی کے حوالے سے نازیبا اور گٹھیا الفاظ استعمال کرتا ہے، شہباشریف:فوٹو:فائل

ایسا شخص جو لیڈر بنتا ہے اور وہ قوم کی بیٹی کے حوالے سے نازیبا اور گٹھیا الفاظ استعمال کرتا ہے، شہباشریف:فوٹو:فائل

لاہور: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ایسا شخص جو لیڈر بنتا ہے اور وہ قوم کی بیٹی مریم نواز کے حوالے سے نازیبا اور گٹھیا الفاظ استعمال کرتا ہے، ایسے بدترین الفاظ اور اس گندی ذہنیت کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ 

مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کے حوالے سے سابق وزیراعظم عمران خان کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا تھا کہ مریم نواز کے حوالے سے عمران خان کے  الفاظ بدترین اور اس گندی ذہنیت کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، ہمارے معاشرے میں مائیں بہنیں کیا سوچتی ہوں گی۔

شہبازشریف کا کہنا تھا کہ ایسا شخص جو لیڈر بنتا ہے اور وہ قوم کی بیٹی مریم نواز کے حوالے سے نازیبا اور گٹھیا الفاظ استعمال کرتا ہے، یہ عمران خان کے لیے ڈوب مرنے کا مقام ہے، جسکی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔

https://twitter.com/CMShehbaz/status/1527911694399377409

بعد ازاں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا تھا کہ چین کے ساتھ تعلقات 71 سال میں بھائی چارے میں بدل چکے ہیں، چین کے ساتھ شراکت داری وقت کی آزمائش پر اتری، یہ شراکت داری خطے اور خطے سے باہر استحکام کے عنصر کے طور پر ابھری ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔