چائلڈ پورنو گرافی کے مجرم کو 29 سال قید، 21 لاکھ جرمانہ

ویب ڈیسک  ہفتہ 21 مئ 2022
مجرم محمد اسحاق نے چار بچوں کے ساتھ زیادتی کے بعد ویڈیوز بنائی تھیں  (فائل: فوٹو)

مجرم محمد اسحاق نے چار بچوں کے ساتھ زیادتی کے بعد ویڈیوز بنائی تھیں (فائل: فوٹو)

 اسلام آباد:  چائلڈ پورنو گرافی کے مجرم کو 29 سال قید اور 21 لاکھ جرمانے کی سزا سنادی گئی۔ 

ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد میں چائلڈ پورنو گرافی کے مجرم کو  ڈسٹرکٹ سیشن عدالت نے 29 سال قید اور 21 لاکھ جرمانے کی سزا سنادی، چائلڈ پورن گرافی کے مقدمہ میں ملوث ملزم پر جرم ثابت ہوا تھا۔

ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاور نے مجرم محمد اسحاق کو مجموعی طور 29 سال قید کی سزا سنائی اور مجموعی طور پر 21 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا کا بھی حکم دیا۔ مجرم کو بدفعلی کی دفعہ 377 .بی میں 14 سال قید 10 لاکھ جرمانہ عائد کیا گیا، مجرم کو چائلڈ پورن گرافی کی دفعہ 292 بی میں بھی 14 سال قید دس لاکھ جرمانہ کی سزا سنائی گئی، مجرم کو ویڈیوز دکھانے کی دفعہ 292 اے میں ایک سال قید ایک لاکھ جرمانہ عائد کیا گیا۔

مجرم محمد اسحاق نے چار بچوں کے ساتھ زیادتی کے بعد ویڈیوز بنائی تھیں، اور  دانش افتخار کو میموری کارڈ دے کر ویڈیوز دیکھنے کا کہا تھا، گولڑہ پولیس نے 29 جون 2020 کو ملزم کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔