امریکا میں 8 سالہ طالب علم سے غلطی سے پستول چل گئی ہم جماعت زخمی

سات سالہ زخمی طالب علم کو اسپتال لے جایا گیا جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر ہے


ویب ڈیسک May 21, 2022
عدالت نے غفلت برتنے پر ماں پر 1 ہزار ڈالر جرمانہ کردیا، فوٹو: فائل

ISLAMABAD: امریکا میں 8 سالہ طالب علم گھر سے اپنے بستے میں پستول رکھ کر اسکول لے آیا جو کلاس میں غلطی سے چل گئی جس کے نتیجے میں ایک ہم جماعت زخمی ہوگیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی شہر شکاگو کے والٹ ڈزنی میگنیٹ اسکول میں 8 سالہ طالب علم سے گولی چل گئی جس کے نتیجے میں ایک طالب علم زخمی ہوگیا۔ زخمی طالب علم کو اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کرنے والا دوسری کلاس کا طالب علم اسکول آتے ہوئے اپنی ماں کا لوڈڈ پستول لے آیا۔ لوڈڈ پستول ماں نے اپنے بستر کے نیچے رکھے ہوا تھا۔ پستول کو تحویل میں لے لیا ہے۔

مقامی عدالت نے پستول چلانے والے بچے کی 28 سالہ ماں کو طلب کیا اور سخت سرزنش کی اور بچے کی جان خطرے میں ڈالنے کے الزام میں ایک ہزار ڈالر جرمانہ بھی ادا کرنے کا حکم دیا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں