- ویمنز ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا
- امریکی یونیورسٹیز میں ہونے والے مظاہروں پر اسرائیلی وزیراعظم کی چیخیں نکل گئیں
- پولیس یونیفارم پہننے پر مریم نواز کیخلاف کارروائی ہونی چاہیے، یاسمین راشد
- قصور ویڈیو اسکینڈل میں سزا پانے والے 2 ملزمان بری کردیے گئے
- سپریم کورٹ نے اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالخالق اچکزئی کو بحال کر دیا
- مرغی کی قیمت میں کمی کیلیے اقدامات کر رہے ہیں، وزیر خوراک پنجاب
- عوام کو کچھ نہیں مل رہا، سارا پیسہ سرکاری تنخواہوں میں دیتے رہیں گے؟ چیف جسٹس
- وزیراعلیٰ بننے کیلئے خود کو ثابت کرنا پڑا، آگ کے دریا سے گزر کر پہنچی ہوں، مریم نواز
- کلین سوئپ شکست؛ ویمنز ٹیم کی سلیکشن کمیٹی میں بڑی تبدیلیاں
- قومی اسمبلی کمیٹیاں؛ حکومت اور اپوزیشن میں پاور شیئرنگ کا فریم ورک تیار
- ٹرین میں تاریں کاٹ کر تانبہ چوری کرنے والا شخص پکڑا گیا
- غزہ کے اسپتالوں میں اجتماعی قبریں، امریکا نے اسرائیل سے جواب طلب کرلیا
- وزارتِ صنعت و پیداوار نے یوریا کھاد درآمد کرنے کی سفارش کردی
- ٹی20 ورلڈکپ؛ 8 بار کے اولمپک گولڈ میڈلسٹ یوسین بولٹ سفیر نامزد
- کہوٹہ؛ بس میں ڈکیتی کے دوران ڈاکو کی فائرنگ سے سرکاری اہلکار جاں بحق
- نوجوان نسل قوم کا سرمایہ
- اسلام آباد میں روٹی کی قیمت میں کمی کا نوٹیفکیشن معطل
- کیا رضوان آئرلینڈ کیخلاف سیریز میں اسکواڈ کا حصہ ہوں گے؟ بابر نے بتادیا
- ویمنز کوالیفائر؛ آئی سی سی نے ثنامیر کو ’’برانڈ ایمبیسڈر‘‘ مقرر کردیا
- پی او بی ٹرسٹ عالمی سطح پر ساڑھے 3لاکھ افراد کی بینائی ضائع ہونے سے بچا چکا ہے
شیریں مزاری کی دوران گرفتاری مزاحمت کی ویڈیو منظرعام پر
اسلام آباد: پی ٹی آئی رہنما شیریں مزاری کو گرفتار کیے جانے کی ویڈیو منظر عام پر آگئی جس میں انہیں خاتون اہل کاروں کے ساتھ مزاحمت کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما شیریں مزاری کو گرفتار کیے جانے کی ویڈیو منظرعام پر آگئی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اسلام آباد میں واقع ان کے گھر کے باہر اینٹی کرپشن ونگ پنجاب کے ساتھ خاتون پولیس اہلکار موجود ہیں، شیریں مزاری کے کار میں گھر واپس آتے ہی خاتون اہلکاروں نے انہیں ساتھ چلنے کے لیے کہا لیکن شیریں مزاری کار سے نہیں اتریں۔
اس دوران شیریں مزاری اور اہلکاروں کے درمیان سخت جملوں کا بھی تبادلہ ہوا جس میں شیریں مزاری نے انہیں کہا کہ آپ کون ہوتی ہیں مجھے گرفتار کرنے والی۔
یہ پڑھیں : تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری کو گرفتار کرلیا گیا
انکار پر خاتون اہلکاروں نے پی ٹی آئی رہنما کو کار سے باہر نکالنے کی کوشش کی جس پر شیریں مزاری نے مزاحمت کی تاہم خاتون اہلکاروں نے انہیں زبردستی کار سے باہر نکالا اور حراست میں لے لیا۔
اسی سے متعلق : شیریں مزاری اور 40 ہزار کنال زمین
واضح رہے کہ شیریں مزاری کی بیٹی ایمان مزاری نے الزام عائد کیا تھا کہ گرفتاری کے وقت مرد پولیس اہلکاروں نے ان کی والدہ پر تشدد کیا اور اغوا کرکے لے گئے تاہم ویڈیو منظرعام پر آنے کے بعد ایمان مزاری کا الزام دم توڑ گیا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔