- اسلام آباد میں سینئیرصحافی ایاز امیر پرنامعلوم افراد کا حملہ
- انگلینڈ کرکٹ بورڈ کی مایہ ناز کھلاڑی عادل رشید کو حج کی پیشگی مبارکباد
- ایم کیو ایم کی کراچی میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کرانے کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست
- چینی کمپنی کراچی میں نئی بس سروس کا جلد آغاز کرے گی، شرجیل انعام میمن
- کے الیکٹرک نے لوڈشیڈنگ کا نیا شیڈول جاری کردیا
- فتح جنگ میں گھریلو ناچاقی پر باپ نے فائرنگ کر کے بیٹے کو قتل کردیا
- رواں برس 10 لاکھ مسلمان فریضۂ حج ادا کریں گے
- جون کے مہینے میں مہنگائی کی شرح میں 22 فیصد اضافہ
- چین میں ایک دوسرے کے پاسپورٹ پر درجنوں دفعہ سفر کرنے والی جڑواں بہنیں گرفتار
- روس کی بلغاریہ سے سفارتی تعلقات منقطع کرنے کی دھمکی
- لاہور؛ ڈاکو زیر تعمیر مسجد سے 40 ہزار روپے لوٹ کر فرار
- پی ٹی آئی جلسے کے پیش نظر اسلام آباد میں ریڈ الرٹ جاری
- ساجد خان کے باؤلنگ ایکشن کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے، چیف سلیکٹر
- بھارت میں 20 روپے کے چائے کے کپ پر 50 روپے سروس چارجز
- ایل پی جی کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ
- کراچی میں سفاک ملزمان نے کمسن بچی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا
- حکومت نے عمران خان دور کی دو بڑی سبسڈی والی اسکیمیں ’معطل‘ کردیں
- لاہور میں سالے نے غیرت کے نام پر بہنوئی کو قتل کردیا
- سینٹرل جیل کراچی میں رینجرز کا اچانک سرچ آپریشن
- سندھ ریونیو بورڈ 153 ارب روپے سے زائد ریکارڈ ٹیکس جمع کرنے میں کامیاب
انٹرا پارٹی الیکشن نہ کرانے پر وزیراعظم اور پی ٹی آئی کو نوٹس جاری

فوٹو، فائل
اسلام آباد: انٹرا پارٹی الیکشن نہ کروانے پر الیکشن کمیشن حرکت میں آگیا، وزیراعظم و مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف اور تحریک انصاف کو فائنل نوٹس جاری کردیا گیا ہے۔
مسلم لیگ ن کے انٹرا پارٹی الیکشن نہ کروانے پر الیکشن کمیشن نے وزیراعظم شہباز شریف کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے کہا کہ کیوں نہ پارٹی نشان کے حصول کے لئے ن لیگ کو نااہل قرار دیا جائے۔
شوکاز نوٹس میں کہا گیا کہ مسلم لیگ ن کی انٹراپارٹی الیکشن کروانے کی مقررہ تاریخ 13 مارچ 2022 تھی، ن لیگ کی درخواست پر 14 مئی تک انٹراپارٹی الیکشن کروانے کی آخری تاریخ دی گئی تھی، لیکن مسلم لیگ ن نے تاحال الیکشن کمیشن کو انٹراپارٹی الیکشن کروانے کا سرٹیفکیٹ مہیا نہیں کیا۔
انٹرا پارٹی الیکشن نہ کرانے پر پاکستان تحریک انصاف کو بھی فائنل نوٹس جاری کیا گیا ہے جس میں لکھا ہے کہ پی ٹی آئی کی انٹرا پارٹی الیکشن کروانے کی مقررہ تاریخ 13جون 2021 تھی، پارٹی درخواست پر 13 جون 2022 تک کا ٹائم دیا گیا ہے، انٹراپارٹی الیکشن کروانے کے لیے مزید وقت نہیں دیا جائے گا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔