- 2018 کے انتخابات میں میری ہی پارٹی نے مجھے ہروایا، شاہ محمود قریشی
- آن لائن تضحیک نوعمروں میں خودکشی کے خیالات بڑھاسکتی ہے
- مرغیوں کی آواز سے اضطراب نوٹ کرنے والا سافٹ ویئر
- ٹھوڑی پر گٹار متوازن کرکے 5 کلومیٹر چلنے کا نیا ریکارڈ قائم
- پیپلز پارٹی مخالف جماعتیں دھاندلی کا جھوٹا واویلا کر رہی ہیں، شرجیل انعام میمن
- پی ٹی آئی کراچی کے صدر نے اپنے ہی رکن اسمبلی کیخلاف مقدمہ درج کرادیا
- جی-7 ممالک دنیا کو تقسیم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، چین
- ڈالر کی قدر میں مزید 1.28 روپے کی کمی
- کھیل پر توجہ دیکر ٹیم میں کم بیک کریں، رمیز کا احمد شہزاد کو مشورہ
- روس سے خام تیل کی خریداری کے معاملے میں اہم پیش رفت
- ایس ایچ او کے کمرے میں لیڈی ڈاکٹر پر تشدد
- اگر پوٹن عورت ہوتے تو یوکرین جنگ کا آغاز نہ کرتے، بورس جانسن
- ادارے نیوٹرل رہیں گے تو پی ٹی آئی جیسی غیر جمہوری جماعت جیت نہیں سکتی، بلاول
- بھارت کی جانب سے پاکستانی سفارت خانوں کے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹس بلاک کرنیکا انکشاف
- 5 سے 11 سال کے بچوں کی ویکسی نیشن شروع کرنے کا فیصلہ
- ’’ڈراپ اِن پچز ناگزیر ہیں، تنقید کے باوجود لگ کررہیں گی‘‘
- والدین زبردستی کزن سے شادی کرنا چاہتے تھے، تشدد بھی کیا، دعا زہرہ
- جونئیر لیگ: پاکستان کے بڑے نام ایونٹ میں نظر آئیں گے، چیئرمین پی سی بی
- گجرات میں 25 سالہ لڑکی سے 8 افراد کی مبینہ اجتماعی زیادتی
- شوہر کے قتل میں ملوث بیوی اور اسکا ساتھی گرفتار
شیریں مزاری پر مقدمہ عثمان بزدارکی حکومت میں درج کیا گیا، مریم نواز

—فائل فوٹو
لاہور: مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما کی گرفتاری پر کہا ہے کہ شیریں مزاری پر مقدمہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی حکومت میں درج کیا گیا۔
لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے مزید کہا کہ شیریں مزاری تو پکی چور ہیں، جب مجھے نوازشریف کے سامنے گرفتارکیا میرے اوپر تو کوئی الزام بھی نہیں تھا، مجھے ڈیتھ سیل میں رکھا، میں بے گناہ تھی، میرے خلاف آج تک یہ کوئی کیس ثابت نہیں ہوسکا۔
مریم نواز نے کہا کہ شیریں مزاری پر 800 کنال بوگس اراضی کا کیس ہے، اینٹی کرپشن نے انہیں کسی وجہ سے ہی گرفتار کیا ہوگا لیکن ان کی گرفتاری سے خوشی نہیں ہوئی، نیوز چینل سے پتہ چلا انہیں گرفتار کرلیا گیا۔
نائب صدر مسلم لیگ (ن) نے سابق وزیر اعظم عمران خان کے حالیہ نازیبا بیان پر کہا کہ عمران خان اب عورت کارڈ استعمال کر رہے ہیں، کیا عمران خان کا مالی صبح 6بجے طعنہ سننے کے لیےاٹھتا ہے، عمران خان نے محنت کشوں کا منہ ٹیڑھا کر کے مذاق اڑایا۔
انہوں نے کہا کہ میں نے مظلومیت اور عورت کارڈ نہیں کھیلا اور کسی انتقام پر یقین نہیں رکھتی، کہا گیا شہباز شریف نواز شریف پٹرول کی قیمتیں بڑھانے سے ڈرتے ہیں، نواز شریف عوام کا لاڈلہ ہے جس کو عوام بار بار لاتی ہے۔
ہر چیز کا ذمہ دار عمران خان ہے اس لیے بار بار نام لینا پڑتا ہے
عمران خان کی جانب سے نازیبا الفاظ کے استعمال پر مریم نواز نے کہا کہ ہر چیز کا ذمہ دار عمران خان ہے اس لیے بار بار اس شخص کا نام لینا پڑتا ہے ورنہ میں ایسے شخص کو پلٹ کر نہ دیکھوں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔