- متحدہ عرب امارات کی مارکیٹ میں پاکستانی گوشت کی طلب بڑھ گئی
- زرمبادلہ کے ذخائر میں گزشتہ ہفتے 9 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی کمی
- فوج سے کوئی اختلاف نہیں، ملک ایجنسیز کے بغیر نہیں چلتے، سربراہ اپوزیشن گرینڈ الائنس
- ملک کے ساتھ بہت تماشا ہوگیا، اب نہیں ہونے دیں گے، فیصل واوڈا
- اگر حق نہ دیا تو حکومت گرا کر اسلام آباد پر قبضہ کرلیں گے، علی امین گنڈاپور
- ڈالر کی انٹر بینک قیمت میں اضافہ، اوپن مارکیٹ میں قدر گھٹ گئی
- قومی اسمبلی: خواتین ارکان پر نازیبا جملے کسنے کیخلاف مذمتی قرارداد منظور
- پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکی ’متعصبانہ‘ رپورٹ کو مسترد کردیا
- جب سے چیف جسٹس بنا کسی جج نے مداخلت کی شکایت نہیں کی، چیف جسٹس فائز عیسیٰ
- چوتھا ٹی ٹوئنٹی: نیوزی لینڈ کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری
- سائفر کیس؛ مقدمہ درج ہوا تو سائفر دیگر لوگوں نے بھی واپس نہیں کیا تھا، اسلام آباد ہائیکورٹ
- ضلع خیبرمیں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں تین دہشت گرد ہلاک، دو ٹھکانے تباہ
- عمران خان کی سعودی عرب سے متعلق بیان پر شیر افضل مروت کی سرزنش
- چین: ماڈلنگ کی دنیا میں قدم رکھنے والا 88 سالہ شہری
- یوٹیوب اپ ڈیٹ سے صارفین مسائل کا شکار
- بدلتا موسم مزدوروں میں ذہنی صحت کے مسائل کا سبب قرار
- چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا، صرف دو گاڑیاں رہ گئیں
- غزہ کی اجتماعی قبروں میں فلسطینیوں کو زندہ دفن کرنے کا انکشاف
- اسمگلنگ کا قلع قمع کرکے خطے کو امن کا گہوارہ بنائیں گے ، شہباز شریف
- پاکستان میں دراندازی کیلیے طالبان نے مکمل مدد فراہم کی، گرفتار افغان دہشتگرد کا انکشاف
گجرات میں پاکستانی نژاد ہسپانوی بہنیں’غیرت کے نام‘ پر قتل
لاہور: پنجاب کے شہر گجراب میں پاکستانی نژاد ہسپانوی بہنوں کو غیرت کے نام پر قتل کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق پولیس نے بتایا کہ 24 سالہ انیسہ عباس اور 21 سالہ عروج عباس کے قتل کی تحقیقات کی جارہی ہیں اور انہیں ممکنہ طور پر غیرت کے نام پر قتل کیا گیا۔
پولیس ترجمان نے بتایا کہ دونوں پاکستانی نژاد ہسپانوی بہنیں اپنے پاکستانی شوہروں سے علحیدگی چاہتی تھیں اور انہیں اسپین سے گجرات زبردستی بلوایا گیا جہاں جمعہ کی رات کو گلہ گھونٹ اور فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔
آئی جی پنجاب نے گجرات پولیس کو اس افسوسناک واقعہ میں ملوث ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرنے کا حکم دیا ہے۔ ڈی پی او گجرات اس کیس کی خود نگرانی کررہے ہیں۔ ملزمان کو جلد گرفتارکر کے سخت سزا دلوائی جائے گی۔ https://t.co/Od5oO0MPXz
— Punjab Police Official (@OfficialDPRPP) May 21, 2022
گجرات پولیس کے ترجمان نعمان حسن نے بتایا کہ مقتولین کے اہلخانہ نے انہیں چند دن کے لیے گجرات آنے پر زبردستی راضی کیا تھا۔
انہوں نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوتا ہے کہ قتل غیرت کے نام پر ہوا لیکن اس حوالے سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔ پولیس نے بتایا کہ دونوں بہنوں پر ان کے پاکستانی شوہروں جو ان کے رشتے میں کزن بھی تھے، دباؤ تھا کہ اسپین میں ان کی آمد کے لیے سفارتی امور جلد از جلد مکمل کیے جائیں۔
پولیس نے بتایا کہ مقتولین کے اہلخانہ کے 7 افراد قتل میں مطلوب ہیں، مذکورہ واقعہ پر مؤقف لینے کے لیے پاکستان میں ہسپانوی سفارتخانے سے ہفتے کو رابطہ نہیں ہوسکا۔
ہیومن رائٹس آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں گزشتہ برس غیرت کے نام پر 450 افراد کا قتل ہوا، مقتولین میں مرد بھی شامل ہیں لیکن خواتین کی تعداد سب سے زیادہ تھی۔ رپورٹ میں خدشہ ظاہر کیا گیا کہ متعدد قتل کے بارے میں پولیس بھی لاعلم ہوتی ہے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب کا قتل کے واقعہ کا نوٹس
وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز نے گجرات کے تھانہ گلیانہ کی حدود میں دو بہنوں کے قتل کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے انسپکٹر جنرل پولیس سے رپورٹ طلب کرلی۔
انہوں نے کہا کہ واقعہ میں ملوث ملزمان کی جلد گرفتاری یقینی بنائی جائے، ملزمان کو قانون کی گرفت میں لا کر مزید کارروائی کی جائے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔