- اسٹیٹ بینک نے آئی ایف آر ایس9 کے نفاذ کیلئے حتمی ہدایت جاری کردیں
- ایسی دستاویز نہیں ملی جس سے حلیم عادل شیخ کی گرفتاری قانونی ثابت ہو، عدالت
- گوجرانوالہ میں بارش کے دوران کرنٹ لگنے سے دو بھائی جاں بحق
- بلیک میلنگ اور فحش ویڈیوز شیئر کرنے والا ملزم گرفتار
- پُراسرار ہیکر کا ایک ارب افراد کا ڈیٹا چُرانے کا دعویٰ
- دھوکا دہی کی ویب سائٹ سے بچنے کے لیےڈجیٹل آلہ
- وزیراعظم کا گوادر بریک واٹر منصوبے میں تاخیر کی انکوائری کا حکم
- کے الیکٹرک کی غفلت، کرنٹ لگنے سے 4 سالہ بچی جاں بحق
- کیا شاہد آفریدی کشمیر پریمئیر لیگ کھیلتے نظر آئیں گے؟
- الیکشن ایکٹ ترامیم کیخلاف عمران خان کی درخواست اعتراضات کے بعد واپس
- سعودی حکومت نے عازمین حج کیلیے آمد کے اوقات میں توسیع کر دی
- پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے پیٹرولیم قیمتوں میں کمی کی سفارش کردی
- کیوی خواتین کرکٹرز اب مینز ٹیم کے برابر مراعات لیں گی
- وزیراعظم کے بیٹے سلیمان کا عمران اسماعیل کو ایک ارب روپے ہرجانے کا نوٹس
- بارش کراچی کےلیے زحمت کیوں ہے؟
- قربانی کے جانور گھروں تک پہنچانے کیلئے فری سروس فراہم کرنے کا اعلان
- نیب ترامیم کیخلاف پی ٹی آئی کی درخواست سماعت کیلیے منظور
- ملک میں مون سون بارشوں سے 77 اموات ہوئیں، وزیر ماحولیات
- نوپور شرما کے قتل پرانعام کا اعلان کرنے والے درگاہ اجمیرشریف کے خادم گرفتار
- عمران خان نے جھوٹے کیس بنائے، اب سچے کیسز کا سامنا کریں، وزیرداخلہ
وزیراعظم کا جنگلات میں لگی آگ پر کنٹرول کیلئے وفاقی وصوبائی اداروں کو فوری اقدامات کا حکم

وزیراعظم نے جنگلات میں لگی آگ سے متعلق خصوصی اجلاس کی صدارت کی (فوٹو، فائل)
کوئٹہ: وزیراعظم شہباز شریف نے حکم دیا ہے کہ کوئٹہ کے جنگلات میں لگی آگ پر قابو پانے کے لیے وفاقی وصوبائی ادارے فوری اقدامات کریں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے بلوچستان کے ضلع شیرانی میں جنگلات میں لگی آگ کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کی جس میں وفاقی وزرا سمیت متعلقہ اداروں کے سربراہان نے شرکت کی، اس اہم بیٹھک میں وزیرِ اعظم کو جنگلات میں لگی آگ سے متعلق تفصیلی طور پر آگاہ کیا گیا اور کہا گیا کہ 12 مئی سے لگی آگ پر کافی حد تک قابو پا لیا گیا تھا لیکن 20 مئی سے گرم اور خشک موسم کی وجہ سے آگ دوبارہ پھیلنا شروع ہوئی۔
شہباز شریف کو بریفنگ دی گئی کہ NDMA اس حوالے سے وفاقی حکومت کے مختلف اداروں، محکمہ جنگلات اور لوکل گورنمنٹ اور PDMA سے مسلسل رابطے میں ہے، این ڈی ایم اے نے امدادی کیمپ اور آفس قائم کیے جبکہ امدادی سرگرمیوں میں مزید تیزی لانے کیلئے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔
اس موقع پر وزیر اعظم نے کہا کہ ہے کہ گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے جنگلات کی حفاظت کے لیے قبل از وقت اقدامات کیے جائیں اور اس حوالے سے وفاقی حکومت سے بھی رابطہ یقینی بنایا جائے، بلوچستان میں لگی آگ پر قابو پانے کے لئے ہیلی کاپٹرز کا فوری انتظام کیا جائے۔ انہوں نے آگ کے باعث تین قیمتی جانوں کے ضیاع اور چار افراد کے زخمی ہونے پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بد قسمتی سے ہمارے ملک میں ایسی صورتحال سے نمٹنے کے لئے مکمل وسائل اور مہارت کی کمی ہے لیکن امید کرتا ہوں کہ متعلقہ محکموں اور فوج کی مشترکہ کاروائیوں سے صورتحال پر قابو پا لیا جائے گا۔
پاک فوج اور ایف سی بلوچستان زیادہ سے زیادہ مدد فراہم کر رہے ہیں، آئی ایس پی آر
دوسری جانب پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ ضلع شیرانی کے قریب دیودار کے جنگل میں لگی آگ 18 مئی کو شروع ہوئی جواب تک جاری ہے، فوج اور ایف سی بلوچستان زیادہ سے زیادہ مدد فراہم کر رہے ہیں، آگ زیادہ تر پہاڑی چوٹیوں پر (10000 فٹ اونچائی) پر ہے، گرم موسم، ناقابل رسائی اور خشک ہواؤں کی وجہ سے آگ پھیل رہی ہے۔
آئی ایس پی آر نے کہا کہ قریب ترین گاؤں آگ کے مقام سے تقریباً 8 – 10 کلومیٹر دور ہے، تاہم گھروں میں رہنے والے 10 خاندانوں کو ایف سی بلوچستان کی جانب سے مانیخواہ میں قائم میڈیکل ریلیف کیمپ میں منتقل کر دیا گیا ہے، مقامی انتظامیہ اور لیویز کے ساتھ ایک ایف سی ونگ اور 2 آرمی ہیلی کاپٹر آگ بجھانے اور امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔
پاک فوج کا مزید کہنا تھا کہ ایک ہیلی کاپٹر پانی گرانے کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے، دوسرا فائر بال اور آگ بجھانے والے کیمیکلز کو آگ پر گرانے کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے، این ڈی ایم اے کی جانب سے ایف سی بلوچستان کے ذریعے 400 فائر بالز، 200 فائر سوٹ، کمبل، خیمے، چٹائیاں اور آگ بجھانے کا سامان فراہم کیا گیا ہے، فوج نے امدادی سامان بھی لاہور سے ژوب پہنچا دیا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔