ڈیمینشیا میں مبتلا ہونے کے عوامل عمر کے ساتھ تبدیل ہوسکتے ہیں تحقیق

انسان کی دماغی صلاحیتیں جیسے کہ سوچنا، یادداشت وغیرہ ختم ہوتی چلی جاتی ہیں


ویب ڈیسک May 22, 2022

ایک نئی تحقیق میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ڈیمینشیا کی بیماری میں مبتلا ہونے کے امکان سے متعلقہ عوامل ممکنہ طور پر عمر کے ساتھ تبدیل ہو سکتے ہیں۔

ڈیمینشیا ایک ایسی دماغی بیماری ہے جس میں انسان کی دماغی صلاحیتیں جیسے کہ سوچنا، یادداشت وغیرہ ختم ہوتی چلی جاتی ہیں۔

محققین کے مطابق تحقیق سے حاصل ہونے والے نتائج ماہرین کو کسی بھی شخص کے ڈیمینشیا میں مبتلا ہونے کے متعلق درست پیشگوئی کرنے میں مدد دے سکیں گے اور ان کو طرزِ زندگی بدلنے کا مشورہ دینے کے قبل ہو سکیں گے۔

تحقیق میں بتایا گیا کہ 55 سال کی عمر کے قریب افراد جو ذیابیطس اور بلند فشار خون میں مبتلا تھے ان میں آئندہ 10 سالوں کے اندر ڈیمینشیا میں مبتلا ہونے کے خطرات میں اضافہ دیکھا گیا۔

جبکہ 65 سال کے قریب وہ لوگ جو دل کے مریض تھے ان میں ڈیمینشیا کے خطرات زیادہ تھے اور 70 کی دہائی میں موجود وہ لوگ جو ذیابیطس اور فالج میں مبتلا تھے ان کو بھی ڈیمینشیا میں مبتلا ہونے کا خطرہ زیادہ تھا۔

تحقیق کے مطابق 80 سال کے وہ افراد جنہیں ذیابیطس تھی اور ماضی میں فالج سے بھی متاثر ہوئے تھے ان کو بھی ڈیمینشیا میں مبتلا ہونے کا زیادہ خطرہ لاحق تھا۔

نیشنل یونیورسٹی آف آئرلینڈ کے ایمر مک گرا، جو تحقیق کے مصنف بھی ہیں، کا کہنا تھا کہ ان نتائج سے ہم کسی بھی شخص کے مستقبل میں ڈیمینشیا میں مبتلا ہونے کے متعلق صحیح پیشگوئی کر سکتے ہیں اور ان کو طرزِ زندگی کی تبدیلی کی تجویز دے سکتے ہیں تاکہ ڈیمینشیا کے جو خطرات ان کو لاحق ہیں ان کو کم کیا جاسکے۔

اس تحقیق میں محققین نے فارمنگہم ہارٹ اسٹڈی کے ڈیٹا کا جائزہ لیا۔ فارمنگہم تحقیق اس وقت امریکا میں جاری ہے اور اس میں 55 سال کے قریب 4899 اور 2386 وہ افراد تھے جن کو ڈیمینشیا کی بیماری نہیں تھی اور80 سال کے وہ افراد جن کا ڈیٹا دستیاب تھا شامل ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں