- خوشخبری؛ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی
- سینیٹ انتخاب؛ سندھ سے ٹینکوکریٹ کی نشست پر پیپلزپارٹی کی امیدوار کامیاب
- عامر لیاقت کی ویڈیوز کا معاملہ، ایف آئی اے کی دانیہ شاہ کیخلاف درخواست مسترد کرنے کی استدعا
- عید کی چھٹیاں؛ ریلوے کرایوں میں30 فیصد رعایت کا اعلان
- آئی سی سی کی نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری، بابر اعظم کی چوتھی پوزیشن برقرار
- اسٹیٹ بینک نے آئی ایف آر ایس9 کے نفاذ کیلئے حتمی ہدایت جاری کردیں
- ایسی دستاویز نہیں ملی جس سے حلیم عادل شیخ کی گرفتاری قانونی ثابت ہو، عدالت
- گوجرانوالہ میں بارش کے دوران کرنٹ لگنے سے دو بھائی جاں بحق
- بلیک میلنگ اور فحش ویڈیوز شیئر کرنے والا ملزم گرفتار
- پُراسرار ہیکر کا ایک ارب افراد کا ڈیٹا چُرانے کا دعویٰ
- دھوکا دہی کی ویب سائٹ سے بچنے کے لیےڈجیٹل آلہ
- وزیراعظم کا گوادر بریک واٹر منصوبے میں تاخیر کی انکوائری کا حکم
- کے الیکٹرک کی غفلت، کرنٹ لگنے سے 4 سالہ بچی جاں بحق
- کیا شاہد آفریدی کشمیر پریمئیر لیگ کھیلتے نظر آئیں گے؟
- الیکشن ایکٹ ترامیم کیخلاف عمران خان کی درخواست اعتراضات کے بعد واپس
- سعودی حکومت نے عازمین حج کیلیے آمد کے اوقات میں توسیع کر دی
- پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے پیٹرولیم قیمتوں میں کمی کی سفارش کردی
- کیوی خواتین کرکٹرز اب مینز ٹیم کے برابر مراعات لیں گی
- وزیراعظم کے بیٹے سلیمان کا عمران اسماعیل کو ایک ارب روپے ہرجانے کا نوٹس
- بارش کراچی کےلیے زحمت کیوں ہے؟
سہواگ نے شعیب اختر کے بعد کوہلی کو آڑے ہاتھوں لے لیا

(فوٹو: ایکسپریس نیوز)
نئی دہلی: شعیب اختر کے بعد بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق اوپنر نے اسٹار کرکٹر ویرات کوہلی کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق سابق جارح مزاج اوپنر وریندر سہواگ نے اپنے حالیہ بیان میں ویرات کوہلی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنے دور میں مستقبل کے اسٹارز کو موقع نہیں دیا، وہ کچھ کھلاڑیوں کو سپورٹ کرتے تھے مگر کچھ کو بالکل نظر انداز۔
سہواگ نے بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے موجودہ صدر ساروو گنگولی کو کوہلی سے بہترین کپتان قرار دیتے ہوئے کہا کہ ساروو گنگولی نے ایک نئی ٹیم تشکیل دی، مجھ سمیت یووراج سنگھ، ہربھجن سنگھ اور ظہیر خان جیسے مستقبل کے سپر اسٹارز کو ٹیم میں لائے اور پھر اپنے کھلاڑیوں کو ہر طرح سے سپورٹ کیا۔
انہوں نے کہا کہ بہترین کپتان وہ ہوتا ہے جو ٹیم بناتا ہے، اپنے کھلاڑیوں کو سپورٹ کرتا ہے اور ان کے اندر جیت کا جذبہ پیدا کرتا ہے۔
مزید پڑھیں: کوہلی نے تنقید سے بچنے کیلیے ٹی وی کی آواز ہی بند کردی
ویرات کوہلی کی کپتانی میں بھارتی ٹیم کو بڑا آئی سی سی ایونٹ جیتنے میں تو کامیاب نہیں ہوسکی البتہ انکی قیادت میں ٹیم نے سب سے زیادہ انٹرنیشنل میچز جینے کا اعزاز حاصل کررکھا ہے۔
سابق بھارتی کپتان بری پرفارمنس کے باعث مسلسل تنقید کی زد میں ہیں انہوں نے آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ میں بدترین کارکردگی کے بعد کپتانی کو خیرباد کہہ دیا تھا، بعد ازاں انہیں ون ڈے ٹیم کی کپتانی سے ہٹا کر روہت شرما کو کپتان بنا دیا گیا اور پھر رواں برس کے آغاز پر جنوبی افریقا کے ہاتھوں ٹیسٹ سیریز میں شکست کے بعد کوہلی نے ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی بھی چھوڑ دی تھی۔
اس سے قبل گزشتہ دنوں وریندر سہواگ نے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق اسپیڈ اسٹار شعیب اختر کے ایکشن کو غیرقانونی قرار دیا تھا، شعیب اپنا ہاتھ چھپا کر بالنگ کے وقت بھاگتے تھے انکے ایکشن میں کچھ جھول تھا جبکہ وہ ہاتھ کو جھٹکا مار کر بالنگ کرواتے تھے۔
مزید پڑھیں: شعیب اختر نے بالنگ ایکشن غیر قانونی قرار دینے پر سہواگ کو کرارا جواب دیدیا
شعیب اختر نے سہواگ کو کرارا جواب دیتے ہوئے کہا تھا کہ اگر سہواگ کو آئی سی سی سے زیادہ معلومات ہے تو الگ بات ہے ورنہ انہیں ایسی باتیں نہیں کرنی چاہیے تھیں، سہواگ کو میرا بولنگ ایکشن غیر قانونی لگتا ہو گا لیکن پاکستان بھارت میں ایسا کسی اور کو نہیں لگتا، میرے بالنگ ایکشن کو آئی سی سی نے کلیئر کردیا تھا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔