ذکا اشرف کی لاہور میں وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات

اسپورٹس رپورٹر  اتوار 22 مئ 2022
پی سی بی کے سرپرست اعلیٰ چیئرمین کی تبدیلی کا سوچ رہے ہیں۔ فوٹو:فائل

پی سی بی کے سرپرست اعلیٰ چیئرمین کی تبدیلی کا سوچ رہے ہیں۔ فوٹو:فائل

لاہور: سابق چیئرمین پی سی بی ذکا اشرف کی گزشتہ روز وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات ہوئی ہے۔

سابق چیئرمین پی سی بی ذکا اشرف کی گزشتہ روز لاہور میں وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات ہوئی، وہ سابق صدر آصف علی زرداری کے ساتھ گئے تھے، ان کی وزیر اعظم سے علیحدگی میں بھی گفتگو ہوئی۔

یاد رہے کہ پی سی بی کے سرپرست اعلیٰ چیئرمین کی تبدیلی کا سوچ رہے ہیں البتہ ملکی مسائل انھیں فیصلے کا وقت نہیں دے رہے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔