- کینیڈا؛ بینک ڈکیتی کے دوران 2 ملزمان ہلاک اور6 پولیس اہلکار زخمی
- ابھی ٹینکوں کے آگے لیٹنے کی ضرورت نہیں ہے، عمران خان کا کارکنوں کو جواب
- 2018 کے انتخابات میں پارٹی نے مجھے صوبائی نشست پارٹی سے ہروایا، شاہ محمود قریشی
- آن لائن تضحیک نوعمروں میں خودکشی کے خیالات بڑھاسکتی ہے
- مرغیوں کی آواز سے اضطراب نوٹ کرنے والا سافٹ ویئر
- ٹھوڑی پر گٹار متوازن کرکے 5 کلومیٹر چلنے کا نیا ریکارڈ قائم
- پیپلز پارٹی مخالف جماعتیں دھاندلی کا جھوٹا واویلا کر رہی ہیں، شرجیل انعام میمن
- پی ٹی آئی کراچی کے صدر نے اپنے ہی رکن اسمبلی کیخلاف مقدمہ درج کرادیا
- جی-7 ممالک دنیا کو تقسیم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، چین
- ڈالر کی قدر میں مزید 1.28 روپے کی کمی
- کھیل پر توجہ دیکر ٹیم میں کم بیک کریں، رمیز کا احمد شہزاد کو مشورہ
- روس سے خام تیل کی خریداری کے معاملے میں اہم پیش رفت
- ایس ایچ او کے کمرے میں لیڈی ڈاکٹر پر تشدد
- اگر پوٹن عورت ہوتے تو یوکرین جنگ کا آغاز نہ کرتے، بورس جانسن
- ادارے نیوٹرل رہیں گے تو پی ٹی آئی جیسی غیر جمہوری جماعت جیت نہیں سکتی، بلاول
- بھارت کی جانب سے پاکستانی سفارت خانوں کے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹس بلاک کرنیکا انکشاف
- 5 سے 11 سال کے بچوں کی ویکسی نیشن شروع کرنے کا فیصلہ
- ’’ڈراپ اِن پچز ناگزیر ہیں، تنقید کے باوجود لگ کررہیں گی‘‘
- والدین زبردستی کزن سے شادی کرنا چاہتے تھے، تشدد بھی کیا، دعا زہرہ
- جونئیر لیگ: پاکستان کے بڑے نام ایونٹ میں نظر آئیں گے، چیئرمین پی سی بی
’’جمی بھائی‘‘ کے مشوروں سے حسن کا مقصد پورا

وسیم اکرم نے انگلینڈ میں فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلنے کا کہا تھا،فاسٹ بولر۔ فوٹو: فائل
کراچی: ’’جمی بھائی‘‘ کے مشورے پانے سے حسن علی کا مقصد پورا ہو گیا۔
حسن علی شروع سے ہی کاؤنٹیز کی نگاہیوں میں تھے، لیسٹر شائر، سرے، کینٹ اور گلوسٹرشائر ان کی ماضی میں بھی خدمات حاصل کرنا چاہتی تھیں، ان کی خواہش تھی کہ وہ پورے سیزن کا معاہدہ کریں مگر قومی ذمہ داریاں آڑے آتی رہیں، اس بار لنکاشائر نے انھیں ابتدائی 6 میچز کے کنٹریکٹ کی پیشکش کر دی جسے انھوں نے قبول کرلیا، پیسر نے یہاں آتے ہی 9 وکٹیں حاصل کیں، ان میں جیمز بریسی کی وکٹ بھی شامل تھی،ان کی اسٹمپ پیسر نے یارکر پر توڑ دی تھی۔
حسن علی نے ایک برطانوی اخبار کو انٹرویو میں کہا کہ میں ابھی جس مرحلے پر ہوں وہاں میرے لیے سیکھنے کو بہت کچھ موجود ہے، جب میں انگلینڈ آیا تو میرے ذہن میں پہلی بات جیمز اینڈرسن سے ملاقات ہی تھی، میں نے فیصلہ کیا تھا کہ جمی بھائی سے بہت کچھ سیکھوں گا، ان کے ساتھ شاندار وقت گزرا ، میں نے ان سے پوچھا کہ وہ 39 برس کی عمر میں بھی مکمل فٹ اور پوری شدت سے کیسے بولنگ کررہے ہیں، کس چیز نے ان کی بھوک کو ابھی تک برقرار رکھا ہوا ہے۔
حسن علی نے مزید کہا کہ پاکستان میں بچپن سے ہی آپ کا خواب کاؤنٹی کرکٹ کھیلنے کا ہوتا ہے، میں لنکاشائر کا موقع دینے کا شکر گزار ہوں، یہ ایک خواب کے سچ ہونے جیسا ہے، وسیم اکرم نے مجھ سے کہا تھا کہ لازمی طور پر مجھے کاؤنٹی کرکٹ کھیلنا چاہیے اور آخر کار میں یہاں پہنچ گیا۔ حسن علی اگلے ہفتے کے آغاز پر وطن واپس لوٹ رہے ہیں۔
ساتھ موجود اینڈرسن نے ان کے کان میں کہا کہ مجھے یقین ہے کہ ہم آپ کو آخری بار یہاں نہیں دیکھ رہے، ہم مستقبل میں آپ کو واپس لوٹتا دیکھنا پسند کریں گے، انھوں نے حسن علی کی صلاحیتوں کو کافی سراہا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔