- ویمن ون ڈے سیریز؛ پاک ویسٹ انڈیز ٹیموں کا کراچی میں ٹریننگ سیشن
- محکمہ صحت پختونخوا نے بشریٰ بی بی کے طبی معائنے کی اجازت مانگ لی
- پختونخوا؛ طوفانی بارشوں میں 2 بچوں سمیت مزید 3 افراد جاں بحق، تعداد 46 ہوگئی
- امریکا کسی جارحانہ کارروائی میں ملوث نہیں، وزیر خارجہ
- پی آئی اے کا یورپی فلائٹ آپریشن کیلیے پیرس کو حب بنانے کا فیصلہ
- بیرون ملک ملازمت کی آڑ میں انسانی اسمگلنگ گینگ سرغنہ سمیت 4 ملزمان گرفتار
- پاکستان کےمیزائل پروگرام میں معاونت کا الزام، امریکا نے4 کمپنیوں پرپابندی لگا دی
- جرائم کی شرح میں اضافہ اور اداروں کی کارکردگی؟
- ضمنی انتخابات میں عوام کی سہولت کیلیے مانیٹرنگ اینڈ کنٹرول سینٹر قائم
- وزیرداخلہ سے ایرانی سفیر کی ملاقات، صدررئیسی کے دورے سے متعلق تبادلہ خیال
- پختونخوا؛ صحت کارڈ پر دوائیں نہ ملنے پر معطل کیے گئے 15 ڈاکٹرز بحال
- لاہور؛ پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو مارے گئے، ایک اہل کار شہید دوسرا زخمی
- پختونخوا؛ مسلسل بارشوں کی وجہ سے کئی اضلاع میں 30 اپریل تک طبی ایمرجنسی نافذ
- پختونخوا؛ سرکاری اسکولوں میں کتب کی عدم فراہمی، تعلیمی سرگرمیاں معطل
- موٹر وے پولیس کی کارروائی، کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد
- شمالی کوریا کا کروز میزائل لیجانے والے غیرمعمولی طورپربڑے وارہیڈ کا تجربہ
- پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ٹی20 آج کھیلا جائے گا
- بابر کو ماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھنے کا مشورہ
- موبائل فون صارفین کی تعداد میں 37 لاکھ کی ریکارڈ کمی
- گیلپ پاکستان سروے، 84 فیصد عوام ٹیکس دینے کے حامی
پنجاب اسمبلی کے عہدیداروں کے خلاف کارروائی شہباز شریف کے حکم پر ہوئی، پرویز الٰہی
لاہور: ق لیگ نے پنجاب اسمبلی کے عہدے داروں کے خلاف پولیس کارروائی کی مذمت کردی، چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ حکومت کا یہ ایکشن فسطائیت ہے جب کہ پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ ساری کارروائی شہباز شریف کے حکم پر ہوئی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہی نے پنجاب اسمبلی کے ڈی جی پارلیمانی امور رائے ممتاز کو گرفتار کرنے، محمد خان بھٹی اور عنایت اللہ لک کے گھر چھاپوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ساری کارروائی شہباز شریف کے حکم پر ہورہی ہے کیوں کہ انہیں معلوم ہے کہ حمزہ شہباز کے پاس پورے نمبرز موجود نہیں۔
یہ پڑھیں : پنجاب اسمبلی اجلاس؛ ڈی جی پارلیمانی امور رائے ممتاز کو پولیس نے گرفتار کرلیا
لاہور میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے چوہدری پرویز الہی نے کہا کہ پنجاب اسمبلی کے سینئر آفیسرز کی گرفتاری اور چھاپے حکومت کی بوکھلاہٹ کا ثبوت ہیں، غیر آئینی اور جعلی حکومت آئین اور قانون کے خلاف اقدامات کر رہی ہے، شریفوں کا چہرہ قوم کے سامنے آرہا ہے۔
پرویز الٰہی نے کہا کہ تمام ارکان اسمبلی آج ایوان میں ضرور پہنچیں، انہیں ایوان میں داخل ہونے سے کوئی نہیں روک سکتا، پنجاب اسمبلی کا اجلاس آج ضرور ہوگا، دیکھتے ہیں ہمیں ایوان میں داخل ہونے سے کون روکتا ہے۔
ق لیگ کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ حکومت کا یہ ایکشن فسطائیت ہے، اسمبلی کے ایوان کا تقدس پامال کرنے کے بعد حکومت کے نئے ہتھکنڈے سامنے آرہے ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔