عثمان بزدار نے عون چوہدری کو 50 کروڑ روپے کا لیگل نوٹس بھیج دیا

ویب ڈیسک  اتوار 22 مئ 2022
عون چوہدری نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں بے بنیاد الزامات لگائے، لیگل نوٹس کا متن

عون چوہدری نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں بے بنیاد الزامات لگائے، لیگل نوٹس کا متن

لاہور: سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے جہانگیر ترین گروپ کے سینئر رہنما عون چوہدری کو 50 کروڑ روپے کا لیگل نوٹس بھیج دیا۔ 

ایکسپریس نیوز کے مطابق پی ٹی آئی کے منحرف رکن اور جہانگیر ترین گروپ کے سینئر رہنما عون چوہدری کو سابق وزیر اعلی سردارعثمان بزدار نے 50 کروڑ روپے کا لیگل نوٹس بھیج دیا ہے، اور الزام عائد کیا ہے کہ عون چوہدری نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں ان پر بے بنیاد الزامات عائد کئے ہیں۔

لیگل نوٹس میں کہا گیا ہے کہ نجی ٹی وی کے پروگرام میں عون چوہدری نے بے بنیاد الزامات لگائے، عون چوہدری بے بنیاد الزامات پر معافی مانگیں ورنہ میں ان کے خلاف قانونی چارہ جوئی کروں گا، الزمات واپس نہ لینے اور معافی نہ مانگنے کی صورت میں 50 کروڑ ہرجانے کا دعویٰ دائر کیا جائے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔