بھارت میں پیٹرول 25 اور ڈیزل 18 روپے سستا ہوگیا

ویب ڈیسک  اتوار 22 مئ 2022
حکومت نے گیس سلنڈر میں بھی سبسڈی دینے کا اعلان کیا، فوٹو: فائل

حکومت نے گیس سلنڈر میں بھی سبسڈی دینے کا اعلان کیا، فوٹو: فائل

نئی دہلی: بھارت میں بڑھتی ہوئی مہنگائی پر قابو پانے کے لیے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کردی گئی۔ 

بھارتی میڈیا کے مطابق وزیر خزانہ نرملا سیتا رامن نے اشیائے ضروریہ کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کو قابو کرنے اور مہنگائی میں پستی عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے پیٹرول اور ڈیزل پر ٹیکسوں میں کمی کا اعلان کردیا۔

ٹیکسوں میں کمی سے پیٹرول کی قیمت فی لیٹر ساڑھے نو جب کہ ڈیزل کی قیمت میں 7 بھارتی روپے کمی ہوئی اگر اس کمی کو پاکستانی روپوں میں دیکھا جائے تو تقریباً 25 روپے پیٹرول اور 18 روپے ڈیزل پر کم ہوئے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنی سلسلہ وار میں قیمتوں میں کمی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پیٹرول پر ایکسائز ڈیوٹی 8 روپے فی لیٹر اور ڈیزل پر 6 روپے فی لیٹر کم کردی ہے جس سے حکومت کو سالانہ 1 کھرب بھارتی روپے کا نقصان ہوگا تاہم عوام کو ریلیف ملے گا۔

خیال رہے کہ بھارت میں ایک لیٹر پٹرول کی قیمت 105.41 بھارتی روپے جب کہ ڈیزل کی قیمت 96.67 بھارتی روپے ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔